Inquilab Logo

اے سی لوکل ٹرین میں بغیرٹکٹ یا جنرل ٹکٹ پر سفر ،۴۴؍ ہزارافراد کیخلاف کارروائی

Updated: December 09, 2023, 11:23 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Churchgate

ویسٹرن ریلوے نے اپریل سے نومبر تک ٹکٹ چیکنگ مہم میں جرمانہ کے طور پر۱۱۲ء۷۱؍ کروڑ روپے کمائے۔

Railways is running a ticket checking campaign to prevent ticketless travel. Photo: INN
بغیر ٹکٹ سفر سے روکنے کیلئے ریلوے ٹکٹ چیکنگ مہم چلارہی ہے۔ تصویر : آئی این این

ویسٹرن ریلوے لوکل ٹرینوں ،میل ایکسپریس کے ساتھ ساتھ پسنجر ٹرینوں اور ہالی ڈے اسپیشل ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر روک لگانے کیلئے ٹکٹ چیکنگ مہم چلا تی ہے ۔اسی کے تحت اے سی لوکل ٹرین میں بغیرٹکٹ یا جنرل ٹکٹ کے ذریعے سفر کرنے ‌والے ۴۴؍ ہزار مسافروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ویسٹرن ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی نگرانی میں تجربہ کار ٹکٹ جانچ ٹیم کے ذریعے امساال نومبرتک مہم چلائی گئی۔اس دوران ٹیم نے۱۱۲ء۷۱؍ کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا جس میں ممبئی مضافات کے۳۰ء۰۶؍کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکور نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ رواں سال میں نومبر تک کے بغیر بک کئے سامان‌ کے کیس میں ۲ء۹۴؍ لاکھ روپے، بلا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کا پتہ لگا کر اب تک ٹکٹ چیکنگ مہم کے ذریعے۲۱ء۲۰؍کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ نومبر میں ویسٹرن ریلوے ممبئی مضافاتی سیکشن کے ذریعے ۹۴؍ ہزار ۷؍زائد معاملات کا پتہ لگا کر۵ء۶۸؍ کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا ۔ اسی طرح اے سی لوکل ٹرینوں میں مسافروں کی شکایت پر بھی اچانک ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی جاتی ہے۔ اس میں امسال اپریل سے نومبر تک ۴۴؍ ہزار سے زائد مسافروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک کروڑ۴۶؍ لاکھ۴۳؍ ہزار روپے وصول کیا گیا ۔سمیت ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ اے سی لوکل ٹرینوں میں کارروائی کے ذریعے جمع کردہ جرمانہ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں ۶۸؍فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹرن ریلوے نے ہمیشہ مسافروں کو ٹکٹ کے ساتھ سفر کرنے کی تلقین کی ہے۔ اس کے لئے ’میرا ٹکٹ میرا ایمان‘ مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK