تھانے میں جاری موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں بالکن علاقے میں واقع ایک تناور درخت سڑک کنارے واقع ٹی ایم پاٹل چال اور کو ٹکر ہاؤس چال کے کل۴ ؍مکانات پر اچانک گر گیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 12:38 PM IST | Inquilab News Network | Thane
تھانے میں جاری موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں بالکن علاقے میں واقع ایک تناور درخت سڑک کنارے واقع ٹی ایم پاٹل چال اور کو ٹکر ہاؤس چال کے کل۴ ؍مکانات پر اچانک گر گیا۔
تھانے میں جاری موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں بالکن علاقے میں واقع ایک تناور درخت سڑک کنارے واقع ٹی ایم پاٹل چال اور کو ٹکر ہاؤس چال کے کل۴ ؍مکانات پر اچانک گر گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں چاروں مکانات کی چھتیں اور دیواریں بری ٹوٹ گئیں اور گھروں میں رکھا قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں سوٹزر ہاؤس چال کے روم نمبر ۲ ؍میں رہنے والی خاتون سریتا پرجاپتی(۲۴) معمولی طور پر زخمی ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ان ٹیموں نے مکان میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو باہر نکالا۔
یہ بھی پڑھئے:یمن: حوثیوں اور اتحادی افواج میں شدید لڑائی، ۲۴؍ گھنٹوں میں ۶۸؍ افراد ہلاک
میونسپل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ جن خاندانوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، انہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کلکٹر آفس اور تحصیلدار کی ٹیمیں نقصان کا پنچنامہ کر رہی ہیں جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ضابطوں کے مطابق مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران خستہ حال درختوں اور پرانی عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔