• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یمن: حوثیوں اور اتحادی افواج میں شدید لڑائی، ۲۴؍ گھنٹوں میں ۶۸؍ افراد ہلاک

Updated: September 19, 2026, 12:36 PM IST | Agency | Riyadh

یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسیز کے درمیان شدید جھڑپوں میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے کے دوران کم از کم ۶۸؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق یمنی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں جنوب مغربی علاقوں میں ۲۳؍حکومتی فوجی مارے گئے، جبکہ حوثی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سعودی فضائی حملوں اور زمینی لڑائی میں ان کے ۴۰؍ جنگجو ہلاک ہوئے۔

The Houthis also targeted Saudi Arabia`s oil facilities and military bases. Photo: INN
حوثیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ تصویر: آئی این این

یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسیز کے درمیان شدید جھڑپوں میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے کے دوران کم از کم ۶۸؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق یمنی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں جنوب مغربی علاقوں میں ۲۳؍حکومتی فوجی مارے گئے، جبکہ حوثی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سعودی فضائی حملوں اور زمینی لڑائی میں ان کے ۴۰؍ جنگجو ہلاک ہوئے۔ یہ اعداد دونوں فریقوں کے دعوؤں پر مبنی ہیں۔لڑائی کے دوران شہری ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق طائف میں ایک ڈرون کو روکنے کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ حوثیوں کے زیر انتظام میڈیا نے تعز میں سعودی حمایت یافتہ فورسیزکے حملوں میں ۳؍بچوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق تازہ لڑائی کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں میں اپنی پیش قدمی بھی جاری رکھی ہے جس سے خطے میں اہم بحری راستوں کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اسرائیل کو ۶۰؍ ہزار بم فروخت کریگا

دوسری جانب یمن کے حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے صرف فوجی ٹھکانے اور تیل کی تنصیبات ہدف ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب پر یمن کے خلاف حملوں اور محاصرے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ظلم، غلامی اور ذلت قبول نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی تیل تنصیبات، فوجی ٹھکانے اور اُن مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں جو یمن کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں۔حوثی لیڈر نے سعودی عرب پر یمن میں اپنے حملوں کو درست ثابت کرنے کیلئے پروپیگنڈا اور جھوٹ استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنے اور دوسروں کو حوثیوں کے خلاف حمایت پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عبدالملک الحوثی کے مطابق سعودی عرب کا پروپیگنڈا زمینی محاذ پر فوجی ناکامیوں کی تلافی کے لئے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK