تریپورہ ،میزورم اور گوا کے بعد مکمل خواندہ قرار پانے والا تیسرا صوبہ قراردیا گیا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں مرکزی حکومت کی جانب سے خواندگی کے پرگرام کے تحت،بالغوں کی خواندگی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: June 24, 2025, 10:06 PM IST | Agartala
تریپورہ ،میزورم اور گوا کے بعد مکمل خواندہ قرار پانے والا تیسرا صوبہ قراردیا گیا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں مرکزی حکومت کی جانب سے خواندگی کے پرگرام کے تحت،بالغوں کی خواندگی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
مرکزی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ تریپورہ میزورم اور گوا کے بعد ملک کی تیسری ریاست بن گئی ہے جس نے صد فیصد خواندگی کا درجہ حاصل کیا ہے۔مرکزی وزارت تعلیم نے کہا کہ ریاست کو ’’اولاس - نَو بھارت ساکشارتا کاریکرام‘‘ (نیو انڈیا لٹریسی پروگرام) کے تحت مکمل خواندہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ مرکز کی طرف سے مالی اعانت والا منصوبہ ہے جو ۲۰۲۲ء میں بالغوں کی خواندگی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔اگرتلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا نے اسے مکمل خواندگی کے سفر میں تریپورہ کا تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواندگی کی شرح اب ۹۵؍ اعشاریہ ۶؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ۱۹۶۱ءکی ۲۰؍ اعشاریہ ۲۴؍ فیصد شرح کے مقابلے ایک زبردست چھلانگ ہے۔
واضح رہے کہ ریاستوں کو مکمل خواندہ تسلیم کروانے کے لیے ۱۵؍سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں خواندگی کی قومی معیار شرط ۹۵؍ فیصد پوری کرنی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق، مرکزی وزارت تعلیم کی بالغ خواندگی شعبے کی ڈائریکٹر پریتی مینا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ۲۰۳۰ءتک ہندوستان کو مکمل خواندہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے تریپورہ میں ۲۳۱۸۴؍ناخواندہ بالغوں کی نشاندہی کی اور اس ہدف کے حصول کے لیے انہیں تعلیمی مدد فراہم کی۔اس سے قبل میزورم کو۲۰؍ مئی جبکہ گوا کو۳۰؍ مئی کو مکمل خواندہ ریاست کا درجہ دیا گیا تھا۔