• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا وینزویلا کو امریکہ کی۵۱؍ویں ریاست بنانے کا دعویٰ

Updated: October 29, 2026, 3:41 PM IST | Agency | Washington

ان کے مطابق وینزویلا ایک خوشحال ملک بنے گا اور کون جانتا ہے، شاید جلد ہی یہ امریکہ کی خوشحال۵۱؍ویں ریاست بن جائے۔

US President Donald Trump. Photo: AP/PTI
امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو امریکہ کی ۵۱؍ویں ریاست بنانے کادعویٰ کیا۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے یہ ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے وینزویلا سے آئے۱۰؍ لاکھ بیرل تیل کو امریکہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس پر امریکی ٹیکس دہندگان کو کوئی خرچ نہیں کرنا پڑا۔ ٹرمپ نے منگل کو ٹیکساس کی کارپس کرسٹی بندرگاہ پر ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وینزویلا ایک خوشحال ملک بنے گا اور کون جانتا ہے، شاید جلد ہی یہ امریکہ کی خوشحال۵۱؍ویں ریاست بن جائے۔ یہ ممکن ہے۔ آئیے، اسے۵۱؍ویں ریاست بناتے ہیں۔ پھر یہاں صدر کے بجائے گورنر کے انتخاب ہوں گے۔‘‘

قریب کھڑے ایک جہاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’اس میں وینزویلا سے لایا گیا۱۰؍ لاکھ بیرل تیل ہے اور امریکہ تاریخ کی سب سے بڑی تیل کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دو پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور ان کے بیٹے کی سزا معطل، ضمانت منظور

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’حالیہ تنازع میں کامیابی کے بعد یہ تیل امریکی ٹیکس دہندگان پر کوئی بار ڈالے بغیر امریکہ کو فراہم کیا جا رہا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے اس سے چند گھنٹے قبل جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے کہا کہ ’’امریکہ نے وینزویلا پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے تحفے کے طور پر۱۰؍ لاکھ بیرل تیل بھیجا گیا ہے۔‘‘

ریلی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کے عظیم ترین ملک امریکہ کے لئے کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘‘ اسٹیج پر روبیو کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے مذاق میں کہا کہ ’’انہیں کیوبا میں اتار دیں گے اور یہ تقریباً۱۵؍ منٹ میں وہاں کا معاملہ حل کر دیں گے۔‘‘ ایران کے ساتھ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے یہ جنگ شروع نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK