• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس-یوکرین جنگ: ڈونالڈ ٹرمپ بے نتیجہ امن مذاکرات سے تنگ آگئے

Updated: December 12, 2025, 1:01 PM IST | Washington

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف اسی صورت یورپ میں ہونے والی ملاقات میں شریک ہوگا جب امن معاہدے کی حقیقی امید موجود ہو۔

Trump, Putin and Zelensky. Photo: INN
ٹرمپ، پوتن اور زیلینسکی۔ تصویر: آئی این این

وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ہفتے یورپ میں یوکرین سے متعلق مذاکرات میں اپنا نمائندہ بھیجیں گے اگر ایک حقیقی امکان ہو کہ امن معاہدے پر دستخط ہوسکیں ۔ ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایاکہ ٹرمپ ان متعدد ملاقاتوں سے تنگ آ چکے ہیں جن میں جنگ کے خاتمے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے کہا، ’’صدر اس جنگ کے دونوں فریقوں سے شدید مایوس ہیں، اور وہ محض ملاقاتوں کیلئے ملاقاتیں کرنے سے تنگ آ چکے ہیں ۔ ‘‘کیف وہائٹ ہاؤس کے دباؤ میں ہے کہ جلد از جلد امن یقینی بنائے، لیکن وہ گذشتہ ماہ پیش کئے گئے امریکہ کی حمایت یافتہ اس منصوبے کی مزاحمت کر رہا ہے جسے کئی لوگ ماسکو کے حق میں سمجھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسٹریا:نیشنل کونسل میں ۱۴؍سال سے کم عمر لڑکیوں کیلئے ہیڈ اسکارف پر پابندی منظور

ٹرمپ نے بدھ کو فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیڈروں سے فون پر بات چیت کی اور بعد میں کہا کہ ان کے درمیان ایک پرجوش تبادلہ خیال ہوا جس میں اس ہفتے کے آخر میں یورپ میں ہونے والے مذاکرات کے امکانات بھی شامل تھے۔ لیوٹ نے بتایا، ’’وہ چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو، اور انتظامیہ نے صرف گزشتہ چند ہفتوں میں روسیوں، یوکرینیوں اور یورپین کے ساتھ۳۰؍ گھنٹے سے زیادہ وقت ملاقاتوں میں گزارا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ اس ہفتے کے آخر کی ملاقات ہوتی ہے یا نہیں، اور انتظار کیجیے۔ ‘‘ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سنیچرکو یورپ میں ہونے والی ملاقات میں صرف اسی صورت میں وفد بھیجے گا جب ’’ایک اچھا امکان‘‘ ہو کہ منصوبے پر اتفاق ہو جائے جس سے روس کی اپنے مشرقی یورپی ہمسائے پر جنگ ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم دیکھیں گے کہ ہم اس ملاقات میں شریک ہوتے ہیں یا نہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں شریک ہوں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم شریک ہوں، اور ہم سنیچرکو یورپ کی ملاقات میں اسی وقت شریک ہوں گے اگر ہمیں لگے کہ کامیابی کا امکان ہے، اور ہم وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ منفی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ طے ہو جائے۔ ہم بہت سی جانیں بچانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘
ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ملاقات کہاں ہونے والی ہے، لیکن ایکسیوس نے خبر دی کہ مقام پیرس ہے، جہاں ہر ملک کے قومی سلامتی کے مشیر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK