Inquilab Logo Happiest Places to Work

’مجھے ان سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں‘ ٹرمپ کی ایرانی لیڈروں سے ملاقات کی پیشکش

Updated: April 21, 2026, 4:09 PM IST | Washington

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی لیڈروں سے روبرو ملاقات کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں ایرانی لیڈروں سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےایک بیان میں کہا کہ وہ ایرانی لیڈروںسے ملنے کو تیار ہیں اگر اس سے ایران جنگ کے امن مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹےرہ گئے ہیں اور تہران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے تازہ دور میں کوئی وفد نہیں بھیجے گا۔ نیو یارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کی جانب سے مذاکرات کے تازہ دور کے بائیکاٹ کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا اور کہا، ’’مجھے ان سے ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے اصرار کیا کہ ایرانی حکومت کو سنجیدہ مذاکرات کے لیے میز پر آنا ہوگا اور کہا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت کوئی کوئی بھی کھیل نہیں کھیل رہا۔‘‘ٹرمپ کی یہ پیشکش ایسے وقت آئی ہے جب امریکہ ایران جنگ بندی بدھ کی شام کو ختم ہونے والی ہے، اور انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں: باقر قالیباف

بعد ازاں ٹرمپ نے تہران کی مذاکرات کے بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں مذاکرات کرنے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت کوئی بھی کھیل نہیں کھیل رہا۔انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کو انتہائی نا ممکن قرار دیا، جس سے اشارہ ملا کہ اگر بروقت کوئی معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔دریں اثناء ایران کے جوہری ہتھیار تنازع کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔امریکہ کا اصرار ہے کہ  ایران کو مستقل طور پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوئی کوشش ترک کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’اپنے جوہری ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کرو۔ یہ بہت آسان ہے۔ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔‘‘ جبکہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو تہران کو کیا نتائج بھگتنا پڑیں گے، صرف اتنا کہا،’’آپ تصور کر سکتے ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ

تاہم ایرانی حکام نے  کسی بھی دباؤ کو مسترد کر دیا ہے، ساتھ ہی جوہری توانائی کے حصول کے اپنے حق کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر ضرورت سے زیادہ مطالبات اور مذاکرات کے دوران موقف تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK