Inquilab Logo Happiest Places to Work

معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ

Updated: April 21, 2026, 10:01 AM IST | New York

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک  امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ آیا جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نئی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی ناکہ بندی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور امریکہ اس تنازع میں بہت آگے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی وفد پہنچ گیا، ایرانی وفدکا’ انتظار‘، گفتگو مشکل

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے تاہم اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کا دوسرا دور آگے بڑھے گا یا نہیں۔ اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ وینس دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ورون دھون نے سلمان خان کو ’’ملک کا سب سے بڑا کنوارا‘‘ قرار دیا


امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے، امریکی فوج نے۲۷؍ بحری جہازوں کو واپس جانے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ نے تنازع کے دوران پہلی بار ایک ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو بھی روکا اور قبضے میں لیا۔ اس جہاز نے اتوار کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ سینٹ کام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ جہاز پر فوجیوں کے اترنے سے پہلے اسے وارننگ دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK