ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کی انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں دعا کا تحفظ کرے گی،انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کیلئے مذہب کا ہونا ضروری ہے۔
EPAPER
Updated: September 12, 2025, 3:31 PM IST | Washington
ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کی انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں دعا کا تحفظ کرے گی،انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کیلئے مذہب کا ہونا ضروری ہے۔
صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ محکمہ تعلیم جلد ہی سرکاری اسکولوں میں پرئیر(دعا) کے تحفظ کے لیے نئی رہنما خطوط جاری کرے گا۔دارالحکومت میں مذہبی آزادی کی ایک تقریب میں ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ محکمہ تعلیم جلد ہی ہمارے سرکاری اسکولوں میں دعا کے حق کے تحفظ کے لیے نئے رہنما اصول جاری کرے گا۔‘‘ٹرمپ نے ٹیکساس کی ایک طالباءکے واقعے کا ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایک زخمی ساتھی کے لیے دعا کے لیے طلباء کو منظم کرنے کی کوشش پر اسےتادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا،’’ ہمارے ملک کی تاریخ کے بیشتر حصے میں، بائبل ملک کے ہر کلاس روم میں پائی جاتی تھی، لیکن آج بہت سے اسکولوں میں، طلباء کومذہب مخالف پروپیگنڈا کے ذریعے مذہب سے دور کیاجا رہا ہے، اور بعض کو ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے سزا بھی دی جاتی ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دوحہ، قطر: حماس کے لیڈروں پر اسرائیل کا حملہ
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریپبلکن کی قیادت والی ریاستیں سرکاری اسکولوں میں خاص طور پر عیسائی مذہب کی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط نافذ کر رہی ہیں۔ آرکنساس، لوویزیانا اور ٹیکساس نے سرکاری اسکولوں میں ’’ خدا کے دس احکامات‘‘ لگائے جانے کے لیے قوانین پاس کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستیں اسی طرح کی قانون سازی پر غور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا، ’’ایک عظیم قوم بننے کے لیے، مذہب کا ہونا ضروری ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’’ میرا عقیدہ ہے کہ ان سب کے بعد ہمیں آخر کار کسی کے سامنے حاضر ہونا ہے، اور وہ خدا ہے۔‘‘