Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے سخت پابندیاں بحال کردیں، کیوبا کا شدید ردعمل

Updated: July 02, 2025, 11:41 AM IST | Washington

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پیریلا نے امریکی پابندیوں کو ’مجرمانہ پالیسی ‘ قرار دیا ، قبول نہ کرنے کا اعلان ۔

Cuban President Miguel Diaz-Canel has expressed strong anger at the United States. Photo: INN
کیوبا کے صدر مگیل ڈائز کینال نے امریکہ پرسخت برہمی ظاہر کی ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کی جانب سے کیوبا پر سخت  پابندیوں کی پالیسی بحال کردی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق نئی پالیسی پر دستخط کر د ئیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر  نے سابق صدر جو بائیڈن کی کیوبا پالیسی واپس لے لی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔    وہائٹ ہائوس کی جانب سےکہاگیا کہ صدر ٹرمپ سب سے طاقتور رہنما کے طور پر امریکہ اور دنیا بھر میں امن کیلئے کام کررہے ہیں، ان کے پاس تمام لوگوں کو میز پر لانے کی صلاحیت ہے اور اسی لئے کیوبا کے خلاف پابندیاں بحال کی گئی ہیں۔  
کیوبا کے وزیر خارجہ نے امریکی پابندیوں کی نئی سختی کو ’مجرمانہ پالیسی‘ قرار دیا ہے۔وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پیریلا نے کہا کہ ہوانا کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی کو سخت کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا رویہ مجرمانہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، جو پورے کیوبا کے عوام کے حقوق کی خلاف ورزی  ہے۔ کیوبا کے خلاف صدارتی میمورنڈم اس جارحیت اور اقتصادی ناکہ بندی کو تیز کرتا ہے، جس کی سزا پورے کیوبا کے لوگوں کو ملتی ہے اور ہماری ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ ایک مجرمانہ پالیسی ہے ،جو پورے ملک کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسے روکنے کے لئے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK