• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ ٹیرف وار: ہندوستان جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے

Updated: August 10, 2025, 8:33 PM IST | New Delhi

امریکہ کی جانب سے ہندوستانی اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر۵۰؍ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد، ہندوستان منتخب امریکی اشیا پر جوابی ٹیرف لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یہ ہندوستان کی پہلی باضابطہ جوابی کارروائی ہوگی۔

Narendra Modi And Donald Trump. Photo:INN
نریندر مود ی اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ نے ہندوستانی اسٹیل، ایلومینیم اور متعلقہ مصنوعات پر۵۰؍ فیصد کی بھاری درآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ اس کے جواب میں ہندوستان بھی منتخب امریکی اشیا پر محصولات عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے محصولات پر ہندوستان کا پہلا باضابطہ جوابی اقدام ہوگا۔ ٹرمپ نے۳۱؍ جولائی کو تمام ہندوستانی اشیا پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف لگا دیا، پھر۶؍ اگست کو روس سے تیل کی درآمد پر ۲۵؍ فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا۔
 مذاکرات سے تجارتی جنگ تک
اسٹیل اور ایلومینیم کا تنازع فروری سے جاری ہے، جب ٹرمپ انتظامیہ نے ان دھاتوں پر۲۵؍ فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ جون میں یہ ڈیوٹی بڑھا کر۵۰؍ فیصد کر دی گئی۔ اس سے کم از کم۶ء۷؍ بلین ڈالرس کی ہندوستانی برآمدات متاثر ہوئیں۔ ہندوستان نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں دلیل دی کہ امریکی اقدام `قومی سلامتی  کے نام پر چھپا ہوا حملہ ہے، جب کہ حقیقت میں یہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے خلاف  سیکوریٹی فرائض ہیں۔ امریکہ نے اس معاملے میں مذاکرات سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اب  ہندوستان  نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت جوابی کارروائی کی قانونی تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:اوپن اے آئی ملازمین کو باندھ کر رکھنے کیلئے بھاری بونس دے رہاہے

 ہندوستان کتنا ٹیرف لگا سکتا ہے؟
 ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ `واشنگٹن ہندوستان  کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ہندوستان  کے پاس جوابی کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ یہ جوابی کارروائی امریکی اشیا کے ایک سیٹ پر ایسے محصولات سے شروع ہو سکتی ہے جو کہ امریکی ڈیوٹی سے ہونے والے نقصان کے متناسب ہیں۔ ایک اور اہلکار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ`ایک طرف امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے تو دوسری طرف وہ ہندوستان کے اقتصادی مفادات کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات کر رہا ہے۔  ہندوستان کو امریکہ کے یکطرفہ اور غیر منصفانہ اقدام کا جواب دینے کا حق ہے۔ 
 اربوں ڈالر کی تجارت داؤ پر لگ گئی 
امریکہ  ہندوستان  کو۴۵؍ بلین ڈالر سے زیادہ کی اشیاء برآمد کرتا ہے۔ اسی وقت، حالیہ ٹیرف سے پہلے، امریکہ کو ہندوستان کی برآمدات۸۶؍بلین ڈالرس  بلین کی تھیں۔ اگر ہندوستان ٹیرف کے معاملے میں جوابی کارروائی کرتا ہے تو تجارتی خسارہ مزید بڑھ  سکتا ہے۔ اس سال فروری میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دو طرفہ تجارت کو۵۰۰؍ بلین ڈالر تک بڑھانے اور ایک جامع بات چیت شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن، امریکہ ہندوستان کی زراعت اور حساس شعبوں تک مزید رسائی چاہتا ہے۔ ہندوستان  نے امریکی مطالبہ مسترد کردیا جس کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK