• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ ٹیرف: رونالڈ ریگن کے آڈیو اشتہار سے مشتعل ٹرمپ نے کنیڈا پر اضافی۱۰؍فیصد ٹیرف لگا دیا

Updated: October 26, 2025, 4:37 PM IST | Washington

ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد، وائٹ ہاؤس نے مبینہ طور پر امریکہکنیڈا تجارتی مذاکرات کو روک دیا ہے تاہم کنیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوٹاوا مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ اور کنیڈا کے درمیان جاری تجارتی تناؤ کے درمیان ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ رونالڈ ریگن کی آڈیو پر مشتمل ایک متنازع اشتہار کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ اچانک عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل  پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ کنیڈا کی درآمدات پر ۱۰؍ فیصد اضافی ٹیرف لگائے گا، جس سے دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔
 ٹیرف پر رونالڈ ریگن آڈیو کلپ نے تنازع کو جنم دیا
ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ اونٹاریو کی صوبائی حکومت کی جانب سے ورلڈ سیریز کے دوران ایک ٹیلی ویژن اشتہار نشر کرنے کے بعد کیا گیا۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے آڈیو کلپس استعمال کیے گئے تھے، جنہوں نے محصولات کو معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی اور تجارتی جنگوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔
ٹرمپ نے اشتہار کو ’فریب‘ اور ’حریفانہ فعل‘ قرار دیا۔ انہوں نے اونٹاریو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ریگن کے الفاظ کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہے تاکہ ان کی تحفظ پسند تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی جا سکے۔ حقائق کی سنگین غلط بیانی اور مخالفانہ کارروائی کی وجہ سے، میں کنیڈا پر ٹیرف میں ۱۰؍ فیصد اضافہ کر رہا ہوں، جو اس وقت ادا کر رہے ہیں ۔
ریگن فاؤنڈیشن کا اعتراض، اونٹاریو نے اشتہار واپس لے لیا 
ٹرمپ کے ساتھ ساتھ رونالڈ ریگن صدارتی فاؤنڈیشن نے بھی اونٹاریو پر تنقید کی۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ ریگن کی۱۹۸۷ء کی تقریر کے اقتباسات ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے جو کہ ناگوار تھی۔ اونٹاریو کے پریمیر ڈگ فورڈ نے ہفتے کے آخر میں اشتہار کی واپسی کی تصدیق کی  تاہم  انہوں نے اپنے پیغام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ’منصفانہ تجارت اور کھلی منڈیوں‘ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ فورڈ نے کہا کہ ’’ان کا ارادہ کبھی حملہ کرنا نہیں تھا، بلکہ تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کی آخری’’جے این این یو آر ایم ‘‘ بس ریٹائرڈ، بیسٹ کے ایک عہد کا خاتمہ

کنیڈا بات چیت کے لیے پرعزم ہے: مارک کارنی
 ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد، وائٹ ہاؤس نے مبینہ طور پر امریکہ کنیڈا تجارتی مذاکرات کو روک دیا۔ کنیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوٹاوا مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔ کارنی نے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے کشیدگی پر بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیںاور امریکہ پر زور دیا کہ وہ تجارتی معاملات میں  باہمی احترام  کو برقرار رکھے۔ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی کاروباری گروپس نے خبردار کیا ہے کہ درآمدی محصولات میں اضافہ صارفین کی قیمتوں میں اضافے اور سرحد پار سپلائی چین میں خلل کا باعث بن سکتا ہے، جس کا براہ راست امریکی معیشت پر اثر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK