• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنز ورلڈکپ : انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے کیویز پر قابو پالیا

Updated: October 26, 2025, 6:36 PM IST | Vishakhapatnam

شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے۲۷؍ویں میچ میں اتوار کو نیوزی لینڈ کو۱۲۴؍ گیندوں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Sophie Devine.Photo:INN
نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن۔ تصویر:آئی این این

شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے۲۷؍ویں میچ میں اتوار کو نیوزی لینڈ کو۱۲۴؍ گیندوں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔  اس میچ میں نیوزی لینڈ کی تجربہ  کارکھلاڑی  سوفی ڈیوائن نے آخری بار ٹیم کی کپتانی کی۔نیوزی لینڈ کے ۱۶۸؍ رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایمی جونز اور ٹیمی بیومونٹ نے اچھی شروعات کی، پہلے وکٹ کے لیے۷۵؍ رنز جوڑے۔ لیا تاہوہو نے۱۵؍ویں اوور میں ٹیمی بیومونٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اس  شراکت کو توڑی۔ بیومونٹ نے ۳۸؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے لگا کر ۴۰؍ رن بنائے۔ ہیتھر نائٹ  نے ایمی جونز کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا اور تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ شکست کے دہانے پر موجود نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب سوفی ڈیوائن نے ۲۸؍ویں اوور کی پہلی گیند پر ہیتھر نائٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ ہیتھر نائٹ نے۴۰؍ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۳؍ رنز بنائے۔ 

پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے انگلینڈ نے۲ء۲۹؍اوور میں دو وکٹ پر ۱۷۲؍ رنز بنا کر میچ ۸؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ ایمی جونز نے۹۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۸۶؍ رنز بنائے جس میں۱۱؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ جونز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوفی ڈیوائن اور لیا تاہوہو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل اتوار کو  نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:پہلے یکروزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر شاندار فتح

بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے خلاف  ٹھہر  نہیں  سکا،۲ء۳۸؍ اوورز میں ۱۶۸؍ رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلیمر نے سب سے زیادہ ۴۳؍رنز بنائے۔ امیلیا کیر (۳۵)، کپتان سوفی ڈیوائن (۲۳)، میڈی گرین (۱۸)، ازابیلا گیج (۱۴)، سوزی بیٹس  اور جاس کیر نے  ۱۰۔۱۰؍رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے لنسی اسمتھ نے تین وکٹیں حاصل کئے۔ نیٹ سکیور برنٹ اور ایلس کیپسی نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ سوفی ایکل اسٹون اور شارلٹ ڈین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK