Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: ایئرپورٹس پر مسافروں کا ریکارڈ، صبیحہ گوکچن میں ایک دن میں ۱۷۹۷۸۹؍ افراد

Updated: August 10, 2026, 9:58 PM IST | İstanbul

ترکی کے ہوائی اڈوں پر فضائی سفر میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ استنبول کے ایشیائی حصے میں واقع صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ میں ۹؍ اگست کو ۹۳۵؍ پروازوں کے ذریعے ۱۷۹۷۸۹؍ مسافروں کی آمدورفت کا نیا یومیہ ریکارڈ قائم کیا۔ دوسری جانب جنوری سے جولائی ۲۰۲۶ء کے دوران ترکی کے ہوائی اڈوں سے تقریباً ۱۳۹؍ ملین مسافروں نے سفر کیا۔

Interior view of Sabiha Gokcen Airport. Photo: INN
صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ کا اندرونی منظر۔ تصویر: آئی این این

ترکی کے سب سے مصروف ہوائی مراکز میں شامل صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ نے مسلسل بڑھتے فضائی سفر کے درمیان اپنا نیا یومیہ مسافر ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایئرپورٹ اتھاریٹی HEAS کے مطابق ۹؍ اگست کو مجموعی طور پر ۱۷۹۷۸۹؍ مسافروں نے ۹۳۵؍ پروازوں کے ذریعے سفر کیا۔ ان پروازوں میں ۵ء۵۶؍ فیصد بین الاقوامی اور ۵ء۴۳؍ ملکی تھیں، جبکہ مسافروں میں ۵۶؍ بین الاقوامی اور ۴۴؍ فیصد ملکی پروازوں سے وابستہ تھے۔ مسافروں کی آمد و روانگی بھی تقریباً متوازن رہی۔ کل مسافر ٹریفک میں ۴ء۵۰؍ فیصد آنے والے اور ۶ء۴۹؍ فیصد روانہ ہونے والے مسافر شامل تھے۔ ایچ ای اے ایس کے جنرل منیجر فاروق کاچیر نے کہا کہ نیا ریکارڈ ایئرپورٹ کی آپریشنل صلاحیت، خدمات کے معیار اور مسافروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم بلا تعطل اور محفوظ آپریشنز کے عزم کے ساتھ صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ کو مزید آگے لے جانے اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا غزہ سے جزوی انخلا اور کثیرالملکی فوج کی تعیناتی پرغور: رپورٹ

نیا ریکارڈ صرف ایک ہفتہ قبل قائم ہونے والے ریکارڈ سے بھی آگے نکل گیا۔ ۲؍ اگست کو صبیحہ گوکچن نے ۹۱۹؍ پروازوں کے ذریعے ۱۷۴۳۲۵؍ مسافروں کو ہینڈل کیا تھا۔ ۹؍ اگست کا نیا ریکارڈ اس کے مقابلے میں ۵۴۶۴؍ زیادہ مسافروں کا ہے۔ یہ اضافہ ترکی میں مجموعی فضائی سفر کے وسیع تر رجحان کا بھی حصہ ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو کے مطابق جنوری سے جولائی ۲۰۲۶ء تک ملک کے ہوائی اڈوں پر تقریباً ۱۳۹؍ ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔ صرف جولائی میں ملکی پروازوں کے مسافروں کی تعداد ۴۸ء۱۰؍ ملین جبکہ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد ۳۱ء۱۶؍ ملین رہی، جس سے مجموعی مسافر ٹریفک ۸۰ء۲۶؍ ملین تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور اسرائیل، ایران کے خلاف اپنے مقاصد میں ناکام رہے: ایرانی کمانڈر

اسی ۷؍ ماہ کے دوران استنبول ایئرپورٹ پر ۰۷ء۴۸؍ ملین مسافروں کی آمدورفت ہوئی، جن میں ۰۵ء۱۰؍ ملین ملکی اور تقریباً ۰۲ء۳۸؍  ملین بین الاقوامی مسافر شامل تھے۔ ایئرپورٹ نے اس عرصے میں ۳۱۳۰۱۹؍ طیاروں کی آمد و روانگی بھی ریکارڈ کی۔ صبیحہ گوکچن کی کارکردگی بھی مجموعی تصویر میں نمایاں رہی۔ جنوری سے جولائی کے دوران یہاں ۱۶۰۸۹۰؍ طیاروں کی آمد و روانگی ہوئی، جبکہ مسافروں کی مجموعی تعداد ۰۱ء۲۸؍ ملین رہی۔ ان میں ۹۳ء۱۲؍ ملین ملکی اور ۰۸ء۱۵؍ ملین بین الاقوامی مسافر شامل تھے۔ جولائی میں ہی ایئرپورٹ نے ۲۵۳۵۵؍ طیاروں کی آمد و روانگی اور ۴۹ء۴؍ ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی۔ 
ترکی کے دیگر بڑے اور سیاحتی مراکز بھی اس اضافے میں شریک رہے۔ جنوری سے جولائی کے دوران سیاحتی مقامات کی خدمت کرنے والے ہوائی اڈوں نے مجموعی طور پر ۱۰ء۳۲؍ ملین مسافروں کو ہینڈل کیا۔ ان میں انطالیہ ایئرپورٹ نے ۲۱ء۱۹؍ ملین، ازمیر عدنان مینڈیرس ایئرپورٹ نے ۴ء۷؍ ملین جبکہ مغلا دالامان ایئرپورٹ نے تقریباً ۷ء۲؍ ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK