Updated: August 10, 2026, 9:58 PM IST
| New Delhi
جنوری میں ہوئے انڈیا اوپن میں آئی دشواریوں کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے، بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) اور مقامی منتظمین ۱۷؍سے ۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ءتک ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہے ہیں۔
جنوری میں ہوئے انڈیا اوپن میں آئی دشواریوں کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے، بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) اور مقامی منتظمین ۱۷؍سے ۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ءتک ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہے ہیں جس میں بندروں کو بھگانے کے لیے لنگور کی آواز نکالنے والے شخص کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اللو ارجن نے وائزاگ میں اے اے اے سنیماز لانچ کردیا
وینیو کی آپریشنل تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، منتظمین نے ان اصلاحات، گہری صفائی اور جانوروں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جن کا مقصد فیڈریشن کے انڈیا اوپن کے بعد کیے گئے آڈٹ میں سامنے آئی دشواریوں کو ٹھیک کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ’’بہت سارا کام کیا گیا ہے۔ تمام ٹوائلٹس کا رینوویشن، سیٹوں کی گہرائی سے صفائی، خراب سیٹوں کو بدلنا اور بہت سارا سیلنگ اور وائرنگ کا کام ہوا ہے۔ چھت پر واٹر پروفنگ کا کام کیا گیا، جو ان ابتدائی پروجیکٹس میں سے ایک تھا جو انہوں نے (اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا) کیے تھے۔‘‘‘
انڈیا اوپن کے دوران پرندوں کی گندگی کی مسلسل مسئلے کو دیکھتے ہوئے، سائی نے چھت کے بیم پر خاص اینٹی پیسٹ جیل کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’انہوں نے چھت پر جیل لگانے کا کام پورا کر لیا ہے۔ یہ جیل پرندوں کو بیم پر بیٹھنے سے روکتا ہے، ٹھیک ویسے ہی جیسے ایئرپورٹ کے پاس ہوتا ہے۔‘‘
سائی (جس کے پاس اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس کی ملکیت ہے) نے احاطے سے آوارہ کتوں کو بھی ہٹا دیا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ حال کے معائنوں میں کوئی بندر نہیں دیکھا۔ ویسے اس بار بندروں کی پریشانی سے نمٹنے کے لیے لنگور کی آواز نکالنے والے شخص کو تعینات کیا گیا ہے۔ کتوں اور بندروں کو روکنے کے لیے ڈبل ڈور کا انتظام کیا گیا ہے جو کھلنے کے بعد خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی کوریا کے خلاف سمیت ناگل اور یوکی بھامبری ہندوستانی چیلنج سنبھالیں گے
منتظمین نے ساتھ ہی اسٹیڈیم کا میڈیا کو معائنہ کرایا اور بتایا کہ انڈونیشیا سے بی ڈبلیو ایف کے ماہرین یہاں آکر چیزوں کو دیکھیں گے اور لائٹنگ کے نظام کا جائزہ لیں گے تاکہ یہ سبھی کے لیے یکساں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساتھ کے کے ڈی جادھو اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی اور رنگ روغن کرا دیا گیا ہے تاکہ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے اسٹیڈیم پوری طرح تیار رہے۔