Inquilab Logo

ترکی انسانی بنیاد پر کورونا سے حفاظت کیلئے اسرائیل کی مدد کرے گا

Updated: April 11, 2020, 6:38 AM IST | Ankara

بدلے میں اسرائیل ترکی کو طبی ساز وسامان بلا روک ٹوک فلسطینیوں تک پہنچانے کی اجازت دے گا۔

Israeli police during lockdown. Photo: PTI
اسرائیلی پولیس لاک ڈائون کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

 ترکی نے کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے اسرائیل کو طبی ساز و سامان اور لوازمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس اور جراثیم سے پاک دستانے شامل ہیں ۔ اس فیصلے کا مقصد کرونا وائرس کے سبب پھیلی ہوئی وبا کی روک تھام میں تل ابیب کی مدد کرنا ہے۔ اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس کے ۹؍ ہزار کے قریب معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں ۵۰؍ سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں ۔ترکی کی حکومت نے ’’انسانی‘ بنیاد پر اسرائیل کو طبی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظور دی ہے۔ اس بات کی بھی توقع ہے کہ اسرائیل ترکی کی جانب سے طبی ساز و سامان کی اسی نوعیت کی ایک کھیپ بنا روک ٹوک فلسطینی اتھاریٹی تک پہنچانے کی اجازت دے گا۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ عالمی وبا کے دوران انقرہ کا تل ابیب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کا راستہ کھول دے گا۔سال ۲۰۰۳ءمیں رجب طیب اردگان کے اقتدار میں آنے سے پہلے انقرہ اسلامی دنیا میں اسرائیل کا قریب ترین شریک تھا۔ اس کی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط فوجی تعاون ہے۔
 ذرائع کے مطابق آئندہ جمعرات کو اسرائیل کے۳؍طیارے ترکی کے جنوب میں واقع انجرلک فوجی اڈے پر اتریں گے۔ ان طیاروں کے ذریعے طبی ساز و سامان اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ان کا ملک آئندہ چند روز کے دوران فلسطینیوں کیلئے طبی امداد کا عطیہ دے گا۔ واضح رہے کہ مسلم ممالک میں ترکی کو اب تک اسرائیل کا سب سے سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔ اس اقدام سے کہا جا رہا ہے کہ منظر نامہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK