دفاعی میدان میں اپنا پرچم بلند کرتےاورترکی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 29, 2025, 12:36 PM IST | Agency | Ankara
دفاعی میدان میں اپنا پرچم بلند کرتےاورترکی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کر لیا ہے۔
دفاعی میدان میں اپنا پرچم بلند کرتےاورترکی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ترک صدر اردگان نے کہا کہ اسٹیل ڈوم ترکی کی طاقت کا مظہر ہے۔ اردگان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ڈوم ترک مسلح افواج کی طاقت بڑھانے اور ملکی دفاعی صنعت کی بلندی کی طرف قدم ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ جس ملک کے پاس اپنا ریڈار، فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نہ ہو، وہ مستقبل میں اپنے وجود کو محفوظ نہیں رکھ پائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:آج ووٹر ادھیکا ر یاترا میں سدا رمیا کی شرکت
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں۴۷؍ گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت۴۶۰؍ ملین ڈالر ہے، جو ترکی کے دوستوں کیلئے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا سبب ہیں۔ واضح رہے کہ اردگان حکومت نے گزشتہ سال اگست میں اسٹیل ڈوم کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جسکا مقصد سمندری اور زمینی فضائی دفاعی پلیٹ فارمز اور سینسرز کو ایک نیٹ ورک میں ضم کرکے ترکی کے فضائی حدود کا تحفظ کیا جاسکے۔ ترکی نے روس سے۲۰۱۹ء میں ایس۴۰۰؍ میزائل سسٹم حاصل کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے امریکی ایف۳۵؍جیٹ پروگرام سے نکال دیا گیا تھا۔