Inquilab Logo

عرب ممالک میں ترکی کی مداخلت ناپسندیدہ: یو اے ای

Updated: June 27, 2020, 3:57 AM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکےعرب ممالک میں ترکی کی کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے اور اسے مداخلت قرار دیا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکےعرب ممالک میں ترکی کی کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے اور اسے مداخلت قرار دیا ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناپسندیدہ ہے۔ایک عربی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سینئر مندوب جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کررہا ہے جس پر عرب ممالک میں انقرہ کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ 
 دونوں لیڈروں کے درمیان لیبیا اور سوڈان کے حالات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لیبیا کو نقصان پہنچا تو خطے کے دوسرے ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔الشیخ عبداللہ بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناقابل قبول ہے۔ اگر ترکی اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تواس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکی نے لیبیا کی حکومت ( اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ) کی مدد کیلئے فوج بھیجی ہے ساتھ ہی جنگی ساز وسامان بھی رفراہم کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے یورپی ممالک میں بھی ناراضگی ہے کیونکہ لیبیا حکومت نے بدلے میں ترکی کے ساتھ کئی معاہدے کئے جو معاشی طور پر ترکی کے حق میں جاتے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK