Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاحت کے شعبے میں ڈھائی گنا اضافہ

Updated: July 14, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Lucknow

چند برسوں میں جی ڈی پی میں اس شعبہ کا حصہ ۸؍ فیصد تک ہونے کی امید۔

Opportunities will be created in the tourism sector. Photo: INN
ٹورازم کے شعبہ میں مواقع پیدا ہونگے۔ تصویر: آئی این این

 سیاحت کے فروغ سے متعلق مرکزی اور اتر ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے برسوں میں ہندوستان اس محاذ پر دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ وزارت سیاحت کے مطابق ۲۰۲۳ءمیں ۱ء۸۸؍ کروڑ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے جب کہ ۲۵۰؍ کروڑ گھریلو سیاحوں نے مختلف مقامات کا سفر کیا۔ 
 اسوسی ایشن آف انڈیا کی۲۰۲۴ء کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اگلے ۵؍ سے۷؍برسوں میں ہاسپیٹیلٹی سیکٹر (شعبہ ٔ مہمان نوازی) میں پیدا ہونے والی کل ملازمتوں کا تقریباً۱۰؍ فیصد حصہ ہوگا۔ اس وقت جی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ بڑھ کر۸؍ فیصد تک پہنچ جائے گا۔ پچھلے ۲؍ برسوں میں اس شعبے میں داخلے کی شرح میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ کردار مذہبی سیاحت کا ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور دہلی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ۶۰؍ فیصد سے زائد سفر مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے کیے جاتے ہیں۔ عالمی سطح پر مذہبی سیاحت کا مارکیٹ۲۰۳۲ء تک۲؍ ارب ڈالر سے زیادہ کی ہو جائے گی چونکہ ہندوستان ایک مذہبی ملک ہے اور یوپی میں سب سے زیادہ مذہبی مقامات ہیں اس لیے مذہبی سیاحت کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستان کو اور ہندوستان میں خاص طور پر اتر پردیش کو ہوگا۔ 
  گھریلو سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اگلے ۷؍ برسوں میں ہوٹلوں میں ۱۰؍ لاکھ کمروں کی ضرورت ہوگی جس سے ۳۵؍لاکھ سے زائد افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔ ان میں سے۱۵؍ سے۲۰؍ لاکھ نوکریاں چھوٹے شہروں میں ہوں گی کیونکہ فائیو اسٹار ہوٹل اپنی توسیع کی منصوبہ بندی انہی شہروں میں کر رہے ہیں۔ سیاحوں اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ہوٹل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن، ریلوے، سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن، لاجسٹکس اور مقامی عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK