یوگنڈا کے معروف فٹبالر، ایس سی ولا (SC Villa) کے کپتان اور قومی ٹیم دی کرینز کے کھلاڑی ڈیوڈ اووری سڑک پر ہونے والے ایک مہلک گینگ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر ۲۷؍ سال تھی۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد یوگنڈا بھر میں سوگ اور غم کی فضا ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2026, 3:12 PM IST | Kampala
یوگنڈا کے معروف فٹبالر، ایس سی ولا (SC Villa) کے کپتان اور قومی ٹیم دی کرینز کے کھلاڑی ڈیوڈ اووری سڑک پر ہونے والے ایک مہلک گینگ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر ۲۷؍ سال تھی۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد یوگنڈا بھر میں سوگ اور غم کی فضا ہے۔
یوگنڈا کے معروف فٹبالر، ایس سی ولا (SC Villa) کے کپتان اور قومی ٹیم دی کرینز کے کھلاڑی ڈیوڈ اووری سڑک پر ہونے والے ایک مہلک گینگ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر ۲۷؍ سال تھی۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد یوگنڈا بھر میں سوگ اور غم کی فضا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیوڈ اووری پر دارالحکومت کمپالامیں ان کے گھر کے قریب اس وقت حملہ کیا گیا جب مبینہ طور پر مسلح لٹیروں نے ان سے موبائل فون اور دیگر سامان چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر حملہ آوروں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ راہگیروں نے انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایس سی ولا نے اپنے کپتان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب نے صرف ایک بہترین کھلاڑی ہی نہیں بلکہ ایک قائد، رہنما اور قابلِ اعتماد ساتھی بھی گنوا دیا ہے۔ یوگنڈا فٹبال فیڈریشن نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ اووری نوجوان فٹبالرز کے لیے ایک مثالی شخصیت تھے۔
ڈیوڈ اووری نے یوگنڈا پریمیئر لیگ میں ایس سی ولا کی قیادت کی اور قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔ وہ دفاع اور مڈفیلڈ دونوں پوزیشنز پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے شائقین میں بے حد مقبول تھے۔ اس واقعہ نے کمپالا میں بڑھتے ہوئے پرتشدد جرائم پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عوام، کھیلوں کی شخصیات اور سیاسی لیڈروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔