Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: میوزک فیسٹیول کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر آئرش بینڈ پر پابندی

Updated: August 24, 2025, 6:07 PM IST | London

برطانیہ کے شہر پورٹسمتھ میں منعقدہ میوزک فیسٹیول کے دوران آئرلینڈ کے مشہور لوک بینڈ ’’دی میری والپرز ‘‘(The Mary Wallopers) کو اس وقت اسٹیج سے اتار دیا گیا جب انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور’’فری فلسطین‘‘ کے حق میں نعرے لگائے۔ متعدد میوزک بینڈز نے فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

Artists from “The Merry Wallpers” waving the Palestinian flag. Photo: X.
’’دی میری والپرز ‘‘ کے فنکار فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

برطانیہ کے شہر پورٹسمتھ میں منعقدہ میوزک فیسٹیول کے دوران آئرلینڈ کے مشہور لوک بینڈ’’ دی میری والپرز‘‘ (The Mary Wallopers) کو اس وقت اسٹیج سے اتار دیا گیا جب انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور’’فری فلسطین‘‘ کے حق میں نعرے لگائے۔ بینڈ صرف ۲۰؍منٹ تک پرفارم کر پایا تھا کہ منتظمین نے اچانک مائیکروفونز بند کر دیئے اور انہیں اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ فیسٹیول کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مائیکرو فونز اس لئے بند کئے گئے کیونکہ بینڈ نے متعصبانہ الفاظ استعمالکئے تھے، اور اس فیصلے کا تعلق ’’فری فلسطین‘‘ نعروں سے نہیں تھا۔ دوسری جانب دا میری واللوپرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی پرفارمنس کو صرف اس وجہ سے روکا گیا کیونکہ انہوں نے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرایا۔ بینڈ نے کہا کہ وہ گزشتہ ۶؍برس سے ایسا کر رہے ہیں مگر ان کے ساتھ پہلے کبھی اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا گیا۔ 
 اس واقعے کے بعد کئی بینڈز نے احتجاجاً اپنی پرفارمنس منسوخ کر دی۔ اس واقعے کے بعد کئی بینڈز نے احتجاجاً اپنی پرفارمنس منسوخ کر دی۔ بینڈز’’دی لاسٹ ڈنر پارٹی‘‘، ’’کلفرڈز‘‘ اور ’’دی اکیڈیمک‘‘ نے سنیچرکو اعلان کیا کہ وہ فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ جمعے کو پیش آنے والے واقعے کے بعد سامنے آیا۔ 

بینڈز کا سخت ردعمل
’’دی لاسٹ ڈنر پارٹی‘‘ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ ’’ہم وکٹوریس فیسٹیول میں دی میری والپرز کی آواز دبانے کے فیصلے پر شدید غصے میں ہیں۔ بطور بینڈ ہم سیاسی سنسرشپ کی حمایت نہیں کر سکتے، اس لئے آج ہم فیسٹیول کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ‘‘بیان میں مزید کہا گیا: ’’جب غزہ کے عوام کو جان بوجھ کر قحط میں دھکیلا جا رہا ہے، فنکاروں کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنی پلیٹ فارمز کو اس معاملے کی جانب توجہ دلانے کیلئے استعمال کریں۔ اس وقت توجہ ہٹانے کی کوشش انتہائی مایوس کن ہے۔ ‘‘بینڈ نے اپنے مداحوں سے فلسطینی عوام کی مدد کرنے والی طبی تنظیم کو عطیات دینے کی بھی اپیل کی اور آخر میں کہا کہ فلسطین آزاد ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرانس ہیومینزم: ایلون مسک اور سیم آلٹ مین کے درمیان، ٹیکنالوجی انسانوں میں ضم کرنے کی مقابلہ آرائی

فیسٹیول انتظامیہ کا نیا مؤقف
بعد ازاں وکٹوریس فیسٹیول نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’ہم نے اپنی پالیسی واضح کرنے میں تاخیر اور غیر حساس رویہ اختیار کیا جس سے بینڈ کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم دل سے معذرت خواہ ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK