• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: پیٹربرو میں واقع الما روڈ مسجد میں گھس کرایک شخص کی نمازیوں سے بد تمیزی

Updated: October 26, 2025, 6:00 PM IST | London

برطانیہ کے شہر پیٹربرو میں واقع الما روڈ مسجد میں گھس کر ایک شخص نے نمازیوں سے بد تمیزی کی، انہیں گالیاں دیں، اور ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

A man wearing shoes entered the mosque and abused a worshipper while performing ablution. Photo: X
مسجد میں جوتے پہن کر گھسا شخص وضو کرتے ایک نمازی کو گالیاں دیتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

برطانیہ کے شہر پیٹربرو میں واقع الما روڈ مسجد میں گھس کر ایک شخص نے نمازیوں سے بد تمیزی کی، انہیں گالیاں دیں، اور ہنگامہ آرائی کی، پولیس کو تقریباً ۶؍ بج کر ۴۵؍ منٹ پر پر پیٹربرو میں واقع الما روڈ مسجد میں بلایا گیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ کیمبرج شائر پولیس کے مطابق، شہر کے ایک ۵۷؍سالہ شخص کو نسلی بنیاد پر تعصب کے مبینہ جرم کے شبے میں گرفتار کر کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ایک ترجمان نے کہا کہ’’ اہلکاروں کا خیال ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ تھا اور تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں مساجد کے قریب پولیس کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے گا۔‘‘ دریں اثناءشہر کی لیبر پارٹی کے ایم پی اینڈریو پیکس نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مساجد کی مشترکہ کونسل کمیٹی کو خط لکھ کر نسلی بدتمیزی اور حملے کے بعد اپنی تشویش اور یکجہتی کا کیا۔  

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مسلم کمیونٹی گروپوں اور عبادت گاہوں کے لیے اضافی۱۰؍ ملین  یوروکے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ بعد ازاں لیبر کنٹرولڈ سٹی کونسل کی رہنما شبینہ قیوم نے بھی کمیٹی کو خط لکھتے ہوئے کہا، ’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پیٹربرو، جو بنیادی طور پر امن پسند شہر ہے، کبھی بھی ایسی نفرت کا نشانہ بنے گا جیسا کہ ہم اب دیکھ رہے ہیں۔میں اسے حکومت میں اعلیٰ ترین سطح پر اور اپنے ایم پی کے ساتھ اٹھاؤں گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پیٹربرو میں ہماری مسلم کمیونٹی کو خوف اور بدتمیزی سے محفوظ رکھا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK