• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرینی وفد کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کا موجودہ مسودہ ان کے قومی مفادات کی عکاسی کرتا ہے

Updated: November 24, 2025, 7:59 PM IST | Washington/Geneva

وہائٹ ہاؤس کے مطابق، جنیوا میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک فریم ورک کی طرف معنی خیز پیش رفت ہوئی ہے۔

White House. Photo: X
وہائٹ ہاؤس۔ تصویر: ایکس

وہائٹ ہاؤس نے اتوار کو بتایا کہ جنیوا میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک فریم ورک کی طرف معنی خیز پیش رفت ہوئی ہے اور یوکرینی وفد نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امن تجویز کے تازہ ترین مسودے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، امریکی آرمی کے سیکریٹری ڈینیئل ڈرسکول اور یوکرین کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، جسے معاہدے کی ترمیم شدہ شرائط کا ایک وسیع جائزہ قرار دیا گیا۔

وہائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق، ”واضح اور تفصیلی“ مذاکرات میں شریک نمائندوں نے سلامتی کی ضمانتوں، اقتصادی بحالی اور سیاسی خودمختاری سے منسلک ترامیم پر کام کیا۔ یوکرینی نمائندوں نے کہا کہ ترمیم شدہ فریم ورک ان کی بنیادی ترجیحات کو حل کرتا ہے، جن میں طویل مدتی دفاعی وعدے، تعمیر نو کے طریقہ کار اور بنیادی ڈھانچے اور سمندری راستوں کا تحفظ شامل ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق، یوکرینی وفد نے مزید کہا کہ ”آج کی وضاحتوں کی بنیاد پر، ہمیں یقین ہے کہ موجودہ مسودہ ہمارے قومی مفادات کی عکاسی کرتا ہے اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے قابل نفاذ طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔“ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا پھر نیادعویٰ: ٹیرف کی دھمکی سے ۸؍ میں سے ۵؍ ممکنہ جنگیں رکوائیں

روبیو نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تجویز ایک پائیدار معاہدے کے ذریعے تنازع کو ختم کرنے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے صدر ٹرمپ کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔ ان کے مطابق، فریقین نے اس مستحکم پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئندہ ہفتوں میں تکنیکی تفصیلات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK