یہاں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور ان کے حملوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ سڑکوں، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں دندناتے کتوں کے غول اب بچوں، بزرگوں اور دو پہیہ گاڑی سواروں کیلئے خوف کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 10:59 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai
یہاں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور ان کے حملوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ سڑکوں، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں دندناتے کتوں کے غول اب بچوں، بزرگوں اور دو پہیہ گاڑی سواروں کیلئے خوف کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔
یہاں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور ان کے حملوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ سڑکوں، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں دندناتے کتوں کے غول اب بچوں، بزرگوں اور دو پہیہ گاڑی سواروں کیلئے خوف کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی سلامتی کو لاحق اس شدید خطرے کے پیش نظر مقامی کارپوریٹروں نے شہری انتظامیہ کی اس غفلت کے خلاف کمر کس لی ہے اورانہوں نے آئندہ جنرل باڈی میٹنگ میں اس مسئلہ کے مستقل حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر کے تمام اہم راستوں اور گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ دکھائی دینا عام بات ہو گئی ہے جس کے باعث بالخصوص رات اور صبح کے اوقات میں شہریوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ثابت ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کتوں کے حملوں میں متعدد بچے اور معمر افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا کرنے کے باعث کئی سنگین سڑک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ ان مسلسل واقعات نے پورے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں جن کے مطابق شہر میں اس وقت تقریباً ۱۶ ؍ ہزار آوارہ کتے موجود ہیں اور ہر سال ۱۵ ؍سے ۲۰ ؍ہزار شہری ان کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: کوڑاکرکٹ کے انتظام کے نام پر تاجروں سےاضافی فیس وصول کرنے کی تیاری
اس ضمن میں مقامی کارپوریٹروں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں کے زخمی ہونے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کتوں کی نس بندی اور ٹیکہ کاری کی مہم محض کاغذوں تک محدود ہے۔اس سنگین صورتحال کے پیش نظر کارپوریٹر شنکر لنڈ اور راجیش وانکھیڈے نے ۲۰؍نومبر کو منعقد ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ میں اس عوامی مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر زیر بحث لانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ایک تحریری مکتوب کے ذریعے عوامی نمائندوں نے شہری انتظامیہ کے سامنے درج ذیل مطالبات رکھے ہیں ۔ (۱)شہر کے ہر وارڈ میں ایک علاحدہ ڈاگ ہیلپ لائن اور پنجرے والی گاڑی کے ساتھ کتے پکڑنے والا دستہ فوری طور پر فعال کیا جائے جو شکایت موصول ہونے کے محض۲؍ گھنٹے کے اندر کارروائی کرے۔ (۲) آوارہ کتوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر مفت طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔ (۳)کھلے عام کوڑاکرکٹ اور بالخصوص گوشت اور مچھلی کا فضلہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ یہی فضلہ آوارہ کتوں کے جمع ہونے کا سبب بنتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہری انتظامیہ کی جانب سے نس بندی کے عمل میں تکنیکی رکاوٹوں کا عذر پیش کیا جاتا رہا ہے۔میونسپل کمشنر نے اس کام میں لاپروائی برتنے والے متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔تاہم زمینی سطح پر حالات جوں کے توں ہیں۔