شہر کے درمیان سے گزرنے والی والدھونی ندی،جو کبھی صاف اور شفاف پانی کیلئے جانی جاتی تھی،اب اس میں آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ تا حد نظر پانی کے بجائے کیمیکل کمپنیوں سے نکلنے والا سفید جھاگ ہی نظر آتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 4:11 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar
شہر کے درمیان سے گزرنے والی والدھونی ندی،جو کبھی صاف اور شفاف پانی کیلئے جانی جاتی تھی،اب اس میں آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ تا حد نظر پانی کے بجائے کیمیکل کمپنیوں سے نکلنے والا سفید جھاگ ہی نظر آتا ہے۔
شہر کے درمیان سے گزرنے والی والدھونی ندی،جو کبھی صاف اور شفاف پانی کیلئے جانی جاتی تھی،اب اس میں آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ تا حد نظر پانی کے بجائے کیمیکل کمپنیوں سے نکلنے والا سفید جھاگ ہی نظر آتا ہے۔ اس سفید جھاگ کی وجہ یہ ہے کہ امبرناتھ اور الہاس نگر کی کچھ کیمیکل کمپنیاں آلودہ پانی بغیر کسی پروسیس کے والدھونی ندی میں چھوڑ رہی ہیں۔اس زہریلے اور آلودہ پانی سے اطراف کے مکینوں کو مسلسل دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امبرناتھ کے قریب واقع چھوٹے پہاڑوں سے والدھونی ندی بہتی ہوئی الہاس نگر کیمپ نمبر ۳ ؍سے گزرتی ہے۔فی الوقت ندی میں سفید جھاگ کی ایک چادر سی نظر آرہی ہے۔اس جھاگ سے اٹھنے والے تعفن نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس کی وجہ سے ندی کے اطراف رہنے والوں کی صحت پر برے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین ماحولیات اور شہریوں کا کہنا ہے کہ امبرناتھ ایم آئی ڈی سی میں واقع بہت سی کیمیکل اور ڈائنگ کمپنیاں آلودہ پانی کو بغیر کسی پروسیس کے براہ راست والدھونی ندی میں چھوڑ دیتی ہیں۔ان کمپنیوں کے خلاف متعدد مرتبہ شکایت کرنے کے باوجود متعلقہ محکمہ کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرتا ۔جس کے نتیجے میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
والدھونی ندی کا مسئلہ صرف ماحولیات تک محدود نہیں بلکہ الہاس نگر کے ہزاروں خاندانوں کی صحت کا بھی ہے۔اگر انتظامیہ نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی تو جھاگ سے بھری والدھونی ندی مستقبل میں وبائی امراض کا باعث بن سکتی ہے۔اس بارے میں مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے دفتر سے رابطہ قائم کیا گیا مگر کسی نے فون ریسیور نہیں کیا۔