Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو فوگ ہارن بجا کر جگانا مہنگا پڑا، ۵؍ ہزار ڈالرکا جرمانہ

Updated: August 16, 2026, 12:07 PM IST | Oslo

ناروے کے قریب ایک سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو فوگ ہارن بجا کر جگانا کشتی کے آپریٹر کو خاصا مہنگا پڑ گیا اور اس پر ۵؍ ہزار ۲۵۵؍ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مقامی قوانین کے تحت قطبی ریچھوں کو بلاوجہ پریشان کرنا ممنوع ہے، کیونکہ یہ محفوظ جانوروں میں شامل ہیں۔

Polar bear. Photo: INN
قطبی ریچھ۔ تصویر: آئی این این

حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ ناروے کے قریب سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو جگانے کیلئے فوگ ہارن بجانے پر ایک کشتی کے آپریٹر پر۵؍ ہزارڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں یہ کشتی سوالبارڈ جزائر کے ساحل کے قریب سفر کر رہی تھی، جو قطبِ شمالی سے تقریباً۶۲۰؍ میل دور واقع ہے، جب آپریٹر نے ریچھ کو پریشان کیا اور وہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا، ’’کشتی پر موجود ایک شخص نے اس کے بعد جہاز کا فوگ ہارن بجایا، جس سے ریچھ جاگ گیا اور وہ کسی دوسری جگہ چلا گیا۔ ‘‘ اس کے علاوہ گورنر کے دفتر نے اس خلاف ورزی کرنے والے شخص کو مجموعی طور پر۵؍ ہزار ۲۵۵؍ ڈالر کا بھاری جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھئے: اسپیس ایکس کے حصص میں۵۰؍ فیصد کمی، ایلون مسک کی دولت کو۷۵۰؍ ارب ڈالر کا جھٹکا

مقامی قوانین کے تحت، ’’قطبی ریچھ کو بلاوجہ پریشان کرنا، اپنی طرف متوجہ کرنا یا اس کا تعاقب کرنا ممنوع ہے۔ ‘‘ سوالبارڈ میں اس جانور کو۱۹۷۲ء میں محفوظ انواع قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران برف پگھلنے سے قطبی ریچھوں کے مسکن کو خطرات لاحق ہوئے ہیں، تاہم، خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے جنوری میں بتایا تھا کہ اس علاقے کے ریچھ نہ صرف پھل پھول رہے ہیں بلکہ ان کا وزن بھی بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دریائے رائن کی سطح آب میں کمی، مال بردار جہازوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ سکتی ہے

برف پگھلنے سے قطبی ریچھوں کے مسکن کو خطرہ
گزشتہ چند برسوں میں برف پگھلنے سے قطبی ریچھوں کے مسکن کو خطرات لاحق ہوئے ہیں، تاہم، سائنسدانوں نے جنوری میں تصدیق کی کہ اس علاقے کے ریچھ صحت مند اور خوشحال ہیں اور ان کا وزن بھی بڑھ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سیاحوں پر بائسن کا حملہ صرف یلو اسٹون تک محدود نہیں۔ پولینڈ کے بایالوویزا جنگل سے سامنے آنے والی نئی ویڈیو میں ایک یورپی بائسن کو ایک سیاح کو زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ پہلے گرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اگرچہ یہ واقعہ اتنا ڈرامائی نہیں تھا، لیکن یہ منظر گزشتہ ماہ یلو اسٹون سے سامنے آنے والی ویڈیو کی یاد دلاتا ہے، جس میں ایک بائسن ایک سیاح کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ہوا میں اچھال دیتا ہے۔ پولینڈ کے واقعے کے بارے میں ٹی وی پی ورلڈ نے رپورٹ کیا کہ سیاح نے جان بوجھ کر بائسن کے قریب جا کر اسے مشتعل کیا تھا، جس پر جانور نے ردعمل ظاہر کیا۔ بعد میں بائسن کی توجہ ایک گزرنے والی گاڑی کی طرف مبذول ہونے پر دیگر سیاحوں نے اس شخص کو بچا لیا۔ یلو اسٹون کے متاثرہ سیاح کے برعکس، جس کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور اسے کولہے کی تبدیلی کی ضرورت پڑی، پولینڈ کا سیاح کسی سنگین چوٹ کے بغیر محفوظ رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK