Inquilab Logo Happiest Places to Work

مقبوضہ مغربی کنارے سے ’فلسطینیوں کا جبری اجتماعی اخراج‘، اقوام متحدہ کا انتباہ

Updated: March 19, 2026, 3:57 PM IST | New York

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا اجتماعی اخراج کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا جبری اجتماعی انخلاء کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو  جبری بے گھر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر ۲۰۲۳ءسے اکتوبر۲۰۲۴ء کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کے۱۷۳۲؍ واقعات پیش آئے، جس میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام خود ان حملوں کی ہدایت، شرکت یا انہیں ممکن بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آباد کاروں کے حملوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور گھروں کی مسماری نے دسیوں ہزار فلسطینیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ترکی کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ میں جنگ کے وسیع تر خطرات کے پیش نظرعلاقائی دورہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کی بے دخلی پہلے کبھی نہ دیکھی گئی اجتماعی جبری منتقلی ہے، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے دخل کرنا ہے۔ادھر، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے۴؍ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ اس واقعے کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذمت کرتے ہوئے اسے ’’ماورائے عدالت قتل‘‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر کا ایران جنگ کے خلاف استعفیٰ

واضح رہے کہ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک مغربی کنارے میں۱۰۷۱؍ سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج اورغیر قانونی آباد کاروں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK