Updated: January 28, 2026, 4:06 PM IST
| Melbourne
اٹلی کے اسٹار کھلاڑی لورینزو موسٹی کے لیے بدھ کا دن کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہوا۔ نوواک جوکووچ کے خلاف دو سیٹس کی برتری حاصل کرنے کے باوجود، موسٹی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہو گئے، جس کے نتیجے میں جوکووچ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این
اٹلی کے اسٹار کھلاڑی لورینزو موسٹی کے لیے بدھ کا دن کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہوا۔ نوواک جوکووچ کے خلاف دو سیٹس کی برتری حاصل کرنے کے باوجود، موسٹی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہو گئے، جس کے نتیجے میں جوکووچ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اطالوی کھلاڑی موسٹی نے روڈ لیور ایرینا میں شاندار کھیل پیش کیا اور جوکووچ کو مکمل طور پر بے بس کر دیا تھا۔میچ کے ابتدائی دو سیٹس موسٹی نے۴۔۶، ۳۔۶؍سے جیت کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ تیسرے سیٹ کے دوران جب اسکور ۱۔۳؍ تھا، موسٹی کی دائیں ران کے اوپری حصے میں شدید تکلیف اٹھی۔ فزیو سے علاج کے باوجود وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور دو گھنٹے آٹھ منٹ کے کھیل کے بعد میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔میچ کے بعد کورٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے نوواک جوکووچ جذباتی نظر آئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہار کے قریب تھے۔
جوکووچ نے کہاکہ ’’سچ کہوں تو مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہوں۔ مجھے موسٹی کے لیے بہت دکھ ہے کیونکہ وہ مجھ سے کہیں بہتر کھلاڑی ثابت ہوا۔ میں تو آج گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ سیمی فائنل میں اس طرح پہنچنا بدقسمتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آج جیت کا حقدار وہی تھا۔ اگرچہ یہ جیت خوش قسمتی کا نتیجہ تھی، لیکن اس میچ نے جوکووچ کے نام کئی تاریخی ریکارڈز کر دیے۔ وہ جمی کونرز اور راجر فیڈرر کے بعد۱۴۰۰؍ ٹور لیول میچ کھیلنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جوکووچ اب آسٹریلین اوپن میں سب سے زیادہ سنگلز میچ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا گیت’’ماتربھومی‘‘ کس سابق وزیرِ اعظم کی تقریر سے متاثر ہے؟
جیسیکا پیگولا کی تاریخی فتح: پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی
امریکہ کی تجربہ کار ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے اپنی ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ۳۱؍ سالہ پیگولا اور ۲۴؍ سالہ امینڈا اینیسیمووا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پیگولا نے شروع سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں اپنے نام کیا۔ جیسیکا پیگولا نے ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:فضائی آلودگی پرعدالت ممبئی اور نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن پربرہم
دوسرا سیٹ ٹائی بریکر تک گیا، جہاں پیگولا نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو محض ایک پوائنٹ لینے کا موقع دیا اور۱۔۷؍ سے ٹائی بریک جیت کر میچ ختم کیا۔ اس سے قبل جیسیکا پیگولا تین بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں لیکن سیمی فائنل تک رسائی نہ کر سکیں۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع ہے کہ وہ میلبورن پارک میں ٹاپ ۴؍ کا حصہ بنی ہیں۔ پیگولا کی اپنی ہم وطن کھلاڑیوں کے خلاف کارکردگی غیر معمولی رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ۱۵؍ میں سے ۱۴؍ میچز میں امریکی کھلاڑیوں کو شکست دی ہے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے سفر میں انہوں نے دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز جیسی بڑی کھلاڑی کو بھی زیر کیا۔