Updated: September 21, 2023, 1:32 PM IST
| New Delhi
اقوام متحدہ کے مطابق ۶۷؍ ممالک نے پہلے دن معاہدہ پر دستخط کی ہے جن میں امریکہ ، چین، آسٹریلیا، جرمنی ، میکسیکو، یورپی یونین ، فرانس ، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اسے ۶۰؍ ممالک کی توثیق کے ۱۲۰؍ دن بعد نافذ کیا جائے گا۔ امریکی اداکارہ سیگورنی ویور نے اس کثیر الجہتی تعاون کوبہترین لمحہ قرار دیا ۔ بلجیم کے وزیر قانون ونسنٹ وان کوئیکن برن نےکہا کہ سمندروں کو فوری طور پر حفاظت کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تویہ ان کیلئے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔
بدھ کو اقوام متحدہ میں ۶۷؍ ممالک نے عالمی سمندروں کی حفاظت کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد از جلد اسے نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے تشویس بھی ظاہرکی کہ خطرناک عالمی نظام کی حفاظت کرنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ اس ضمن میں امریکی اداکارہ سیگورنی ویور نے کہا کہ ’’یہاں موجودہ رہنا اور اس کثیر الجہتی تعاون اور اتنی امیدوں کو دیکھنا میرے لئے بہترین لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اس رخ کو تبدیل کر دے گا جس نظریے سے ہم سمندروں کو دیکھتے ہیں، یہ سمندروں کو ایک بڑے کچرے کے ملبے سے ایسی جگہ میں تبدیل کر دے گا جس کا ہم احترام کریں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے مطابق پہلے دن ۶۷؍ ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کی ہے جن میں امریکہ، چین، آسٹریلیا، جرمنی، میکسیکو، یورپی یونین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں لیکن ہر ملک کو اب بھی اپنے گھریلو عمل کے تحت معاہدے کی توثیق کرنی ہو گی۔ یہ معاہدہ ۶۰؍ ممالک کی توثیق کے ۱۲۰؍ دن بعد نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بلجیم کے وزیرقانون ونسنٹ وان کوئیکن برن نے کہا کہ سمندروں کو فوری طور پر حفاظت کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تویہ ان کیلئے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔