Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین میں ۲۰۲۶ء کے ۴؍ مہینوں میں شہری ہلاکتوں میں ۲۱؍ فیصد اضافہ: اقوام متحدہ

Updated: May 24, 2026, 5:03 PM IST | New York

اقوام متحدہ کے مہاجر ایجنسینے انتباہ دیا ہے کہ ۲۰۲۶ء کے پہلے چار مہینوں میں یوکرین میں شہری ہلاکتیں۲۱؍ فیصد بڑھ گئیں، اس کے علاوہ دنیپرو میں میزائل حملے سے۱۰؍ لاکھ ڈالر سے زائد کے انسانی امدادی سامان کو تباہ کر دیا گیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجر نے جمعہ کو کہا کہ روسی حملوں میں شدت کے باعث یوکرین میں شہری ہلاکتیں۲۰۲۶ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران۲۱؍ فیصد بڑھ گئیں۔یوکرین میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ برناڈیٹ کاسٹل ہولنگ ورتھ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ جنوری سے اپریل کے درمیان کم از کم۸۱۵؍ شہری مارے گئے اور۴۱۷۴؍ زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار یوکرین میں انسانی حقوق مانیٹرنگ مشن کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ حملوں میں وسیع تر شدت کی عکاسی کرتا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور جنگ کے پانچویں سال میں داخل ہوتے ہی انسانی امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے کئی ہفتے درکار ہوں گے

واضح رہے کہ ۲۰؍ مئی کو دنیپرو میں یو این ایچ سی آر کے لیز پر لیے گودام کو براہ راست روسی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے کم از کم دو افراد ہلاک اور بنیادی امدادی اشیاء اور پناہ گاہی مواد کے تقریباً ۹۰۰؍ پیلیٹس تباہ ہو گئے، جن کی مالیت۱۰؍ لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔کاسٹل ہولنگ ورتھ نے کہا، ’’مکمل روسی حملے کے آغاز کے بعد یو این ایچ سی آر کی سہولت پر یہ پہلا ایسا حملہ تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے سومی اور چرنیہیو علاقوں میں بھی مہلک حملے ہوئے، جبکہ کیف، اودیسا اور دنیپرو پر حالیہ حملوں میں درجنوں شہری مارے گئے اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ پرٹرمپ اور یاہو میں ٹھن گئی

بعد ازاں یو این ایچ سی آر نمائندے کے مطابق،۲۰۲۶ء کے آغاز سے اب تک تقریباً۴۷؍ ہزار نقل مکانی کرنے والے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے چلنے والے ٹرانزٹ سینٹرز سے گزرے ہیں، تاہم بے گھر ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔یو این ایچ سی آر نے انسانی امدادی کارکنوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا، جبکہ گزشتہ ہفتے فرنٹ لائن علاقوں کے قریب دو واضح طور پر نشان زد یو این امدادی قافلوں کوڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔کاسٹل ہولنگ ورتھ نے کہا، ڈیوٹی پر موجود انسانی امدادی کارکنوں کے خلاف بار بار حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK