• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی ای وی پالیسی کے تحت کوئی بھی فرم فیکٹری قائم کر سکے گی

Updated: May 20, 2024, 11:49 AM IST | New Dehli

وزارت بھاری صنعت تفصیلی رہنما یانہ خطوط تیار کر رہی ہے، جس میں اس سے متعلق مکمل تفصیلات واضح کی جائیں گی اور اس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ صنعتوں کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔

The demand for electric vehicles has increased. Photo: INN.
الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ملک میں پہلے سے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں سمیت تمام کمپنیوں کو الیکٹرک گاڑیاں (ای وی ) بنانے کیلئے کسی نئے پروجیکٹ یا پلانٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ مرکزی حکومت حال ہی میں منظور شدہ ای وی پالیسی کے تحت کمپنیوں کو نئی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ 
وزارت بھاری صنعت تفصیلی رہنما یانہ خطوط تیار کر رہی ہے، جس میں اس سے متعلق مکمل تفصیلات واضح کی جائیں گی اور اس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ صنعتوں کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ 
امریکہ کی مشہور ای وی کمپنی ٹیسلا کے ایلون مسک وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے والے تھے۔ لیکن تقریباً ایک ماہ قبل مسک نے بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے یہ ملاقات منسوخ کر دی۔ اب مسک اس سال کے آخر میں ہندوستان آسکتے ہیں۔ 
مارچ میں اعلان کردہ ای وی پالیسی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے درآمدی ڈیوٹی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے جو کم از کم ۵۰۰؍ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری اور ۳؍ سال کے اندر ملک میں فیکٹریاں لگانے کا عہد کرتی ہیں۔ انہیں کام شروع کرنے کے ۳؍برسوں کے اندر ہندوستان میں  ۲۵؍ فیصد ویلیو ایڈیشن متعارف کرانا ہوگا۔ پانچویں سال تک اسے۵۰؍ فیصد تک بڑھانا ہو گا۔ اس پالیسی کا مقصد بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جیسےٹیسلا، ون فاسٹ اور بی وائی ڈی کو ہندوستان میں گاڑیاں تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ 
ای وی پالیسی کے اعلان کے بعد آٹو انڈسٹری کے ساتھ اپریل میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں ملکی اور عالمی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اہلکار نے کہا کہ `پہلے سے کاریں بنانے والی کمپنیوں کو کوئی الگ فائدہ نہیں ملے گا۔ کچھ شرائط پوری ہونے اور مقامی سطح پر نئی سرمایہ کاری پر درآمدی ڈیوٹی میں رعایت جیسے فوائد دیئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK