Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان میں ۲۴؍ لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم: یونیسکو

Updated: August 13, 2026, 10:15 PM IST | Kabul

یونیسکو نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں ۲۴؍ لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، ساتھ ہی ادارے نے طالبان حکومت سے خواتین کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

منگل کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے کہا کہ افغانستان میں تقریباً 2۲۴؍ لاکھ لڑکیاں ثانوی اسکول جانے سے محروم ہیں، اور طالبان حکومت سے خواتین کی تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ دہرایا۔یونیسکو نے کہا کہ افغانستان میں ثانوی تعلیم سے محروم لڑکیوں کی تعداد گزشتہ سال کے شمارے کے مقابلے میں ۲؍ لاکھ بڑھ گئی ہے اور۲۰۳۰؍ تک یہ تعداد۴۰؍ لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ۲۰۲۲ء سے لڑکیوں کو ثانوی اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ دسمبر۲۰۲۲ء میں خواتین کو یونیورسٹیوں سے بھی روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: میٹا نے حتمی تاریخ سے قبل ۷؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار نوعمروں کے اکاؤنٹ ہٹا ئے

یاد رہے کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلا اور  افغانستان پر ان کے ۲۰؍ سالہ قبضے کے خاتمے کے بعد طالبان کی واپسی ہوئی جس کےچند ماہ بعد یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں طالبان انتظامیہ نے خواتین کو لڑکوں کو پڑھانے سے بھی روک دیا ہے، جس کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے تعلیمی نظام سے قابل اساتذہ کو نکال باہر کیا ہے اور لڑکے غیر تربیت یافتہ مرد اساتذہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: الہان عمر نے مینیسوٹا کے پانچویں انتخابی حلقے میں ڈیموکریٹک پارٹی کا پرائمری انتخاب جیت لیا

یونیسکو کا اندازہ ہے کہ۲۰۳۰ء تک افغانستان کو۱۱۰۰۰؍ سے زیادہ قابل خواتین اساتذہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اقوام متحدہ نے کہا کہ اس پابندی نے افغانستان کے تعلیمی نظام اور معیشت کو متاثر کرنے والے متعدد موجودہ مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے۔طالبان حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کیلئےبین الاقوامی اپیلوں کو، جن میں کئی مسلم اکثریتی ممالک کی اپیل بھی شامل ہیں،  مسترد کر دیا ہے، اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ یہ پالیسی ایک داخلی معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK