Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا بھر میں ۶۷؍ میں سے ایک شخص جبری طور پر بے گھر ہے: یو این ایچ سی آر

Updated: June 14, 2025, 10:58 AM IST | Hague

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فار رفیوجی کے حالیہ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ۶۷؍ میں ایک شخص جبری طور پر بے گھر ہے- ۲۰۲۴ء کے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں پناہ گزین افراد کی مجموعی تعداد ۴۲ء ۷؍ ہے-

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یونائیٹیڈ نیشنس ہائی کمشنر فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کے ذریعے جاری کئے گئے حالیہ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ "دنیا بھر میں ۱۲۳ء ۲؍ ملین  افراد، یا ۶۷؍ میں سے ایک شخص جبری طور پر بے گھر ہے- ۲۰۲۳ء میں ریکارڈ کئے گئے اعداد و شمار کے مقابلے میں اس تعداد میں ۷؍ ملین افراد ۶؍ فیصد افراد کا اضافہ ہوا ہے- یو این ایچ سی آر نے ۲۰۲۵ء کے اواخر میں اس تعداد میں تخفیف درج کی گئی تھی جو اپریل میں ۱۲۲ء ۲؍ ملین تھی- یو این ہائی کمشنر فار رفیوجی فلیپو گرانڈی نے کہا کہ "ہم ایک ایسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں بین الاقوامی تعلقات میں شدید غیر یقینی صورتحال ہے- جدید جنگیں ایک نازک اور المناک منظرنامہ تخلیق کر رہی ہیں جس میں شدید انسانی تکالیف نمایاں ہیں۔ ہمیں امن کی تلاش اور ان پناہ گزینوں اور دیگر افراد کیلئے، جو اپنے گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں، دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا-"

ان میں سے ۷۳ء ۵؍ ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں جنہیں بھاگنے پر مجبور کیا گیا ہے اور جو جنگ یا کسی بحران کی وجہ اپنی ملکی حدود کے اندر ہیں- ۲۰۲۳ء کے مقابلے میں اس تعداد میں ۶ء۳ ؍ ملین کا اضافہ ہو ہے جو بے گھر ہونے والی مجموعی آبادی کا ۶۰؍ فیصد ہے-

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ۹۰؍ فیصد اسکول تباہ کردیئے، ۶۵۸۰۰۰؍ بچے تعلیم سے محروم

غزہ کی ۹۰؍ فیصد آبادی اسرائیلی جنگ میں بے گھر ہوئی ہے

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے اندازے کے مطابق "تقریبا ۹۰؍ فیصد فلسطینی شہری، ۲؍ ملین سے زائد افراد، اسرائیلی جنگ کے دوران بے گھر ہوئے ہیں-"

۲۰۲۴ء کے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں پناہ گزین افراد کی مجموعی تعداد ۴۲ء ۷؍ ہے جو ۲۰۲۳ء کے اعداد و شمار کے مطابق  ۶؍ لاکھ ۱۳؍ ہزار ۶۰۰؍ کم ہے- ان میں سے ۳۱؍ ملین افراد کو یو این ایچ سی آر کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے، ۵ء ۹؍ ملین فلسطینی پناہ گزین ہیں اور ۵ء ۹؍ ملین افراد کو اب بھی تحفظ کی ضرورت ہے- 

سوڈان میں پناہ گزین افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ 

سوڈان میں پناہ گزین افراد کی تعداد میں ۶؍ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو مکمل آبادی کا ۲ء ۱؍ ملین ہے-

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by UNHCR, the UN Refugee Agency (@refugees)

اسائلم کی مانگ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

 اس درمیان اسائلم کی مانگ کرنے والے افراد کی تعداد ۸ء ۴؍ ملین ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲۲؍ فیصد زیادہ ہے- 
جنگ عظیم دوم کے بعد رفیوجی کنونشن کا قیام ۱۹۴۱ء میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد یورپی پناہ گزین افراد کو حفاظت فراہم کرنا تھا- ۱۹۶۷ء میں عالمی سطح پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اس میں توسیع کی گئی تھی-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK