Inquilab Logo Happiest Places to Work

متحدہ عرب امارات: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

Updated: August 07, 2026, 8:05 PM IST | Dubai

متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وفاقی حکومت اور نجی شعبے کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ایک دن کی چھٹی دی جائے گی۔

UAE President Mohammed bin Zayed Al Nahyan. Photo: INN
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید انیہان۔ تصویر: آئی این این

 متحدہ عرب امارات کی سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ،۲۸؍ اگست ۲۰۲۶ء کو وفاقی حکومت اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تنخواہ کے ساتھ عام تعطیل ہوگی، جو عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر دی جا رہی ہے۔چونکہ یہ چھٹی جمعہ کے دن پڑ رہی ہے، اس لیے وفاقی حکومت اور نجی شعبے کے وہ ملازمین جو سنیچر اور اتوار کو عام تعطیل کا اہتمام کرتے ہیں، انہیں جمعہ۲۸؍ اگست سے اتوار۳۰؍ اگست تک تین روزہ وقفہ ملے گا، اور وہ پیر۳۱؍ اگست کو دوبارہ کام پر واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرت شروع ہوتے ہی بند

واضح رہے کہ عید میلاد النبیﷺ، جسےولادت شریف بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر کے مسلمان اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی ۱۲؍ تاریخ کو مناتے ہیں۔یہ موقع حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی یاد منانے کا ہے اور بہت سے ممالک میں مذہبی اجتماعات، قرآن خوانی اور خطابات کے ذریعے منایا جاتا ہے جن میں آپ کی زندگی اور تعلیمات پر غور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عام مسلمان بھی اس مقدس دن کی یاد اپنے طور پر مناتاہے، اس میں مختلف پکوان اور دعوتیں بھی شامل ہیں۔بعد ازاں اس دن تعطیل ہونے سے انہیں اس دن کو منانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چونکہ اسلامی کیلنڈر قمری چکر کے مطابق چلتا ہے، اس لیے  عید میلاد النبیﷺکی تاریخ عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہر سال بدلتی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK