Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرت شروع ہوتے ہی بند

Updated: August 07, 2026, 11:54 AM IST | Beirut

امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل بدھ کے روز مقررہ وقت سے بھی پہلے ختم ہو گیا۔ اس قبل از وقت اختتام کی وجہ زمین پرجاری صورت حال بنی ہے۔

Israeli attacks are an obstacle to negotiations. Photo: INN
اسرائیلی حملے مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔ تصویر: آئی این این

امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل بدھ کے روز مقررہ وقت سے بھی پہلے ختم ہو گیا۔ اس قبل از وقت اختتام کی وجہ زمین پرجاری صورت حال بنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان مزاکرات سیاسی اور فوجی امور پر جاری تھی جسے انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے یہ مذاکراتی عمل امریکی مدد سے جاری ہے۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں دونوں کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دفتر خارجہ کے حکام نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات سہ پہر ساڑھے تین بجے اختتام کو پہنچ گئے۔ حالانکہ توقع تھی کہ مذاکرات اتنی جلدی ختم نہیں ہوں گے۔ تاہم ان امریکی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات دوبارہ جمعرات کی صبح شروع ہو جائیں گے۔امریکی حکام کے مطابق ٹیکنیکل ٹیموں نے کئی اہم تفصیلات طے کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ تٖفصلات سہ فریقی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے اہم ہیں۔اس سے قبل بھی امریکی دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار کو بتایا تھا کہ ان مذاکرات میں ایک نمایاں تحرک ہے۔ فرسٹ پائلٹ زون کی کامیابی سے لانچنگ ہو چکی ہے۔ یہ پیش رفت پچھلے ماہ وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ ختم ہونے پر ڈونالڈ ٹرمپ سخت برہم

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہونے والے مسلسل حملوں کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک نے امریکہ پر دبائو ڈالا تھا کہ اسرائیلی حملوں پر قدغن لگایا جائے۔ امریکہ کی ایما پر اسرائیل نے لبنان سے گفتگو پر رضامندی ظاہر کی لیکن حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ جواب میں لبنانی جنگجو تنظیموں نے بھی اسرائیلی فوج پر حملے کئے۔ اس کی وجہ سے مذاکرات صرف برائے نام شروع ہوئے اور شروع ہوتے ہی ختم ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK