Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹرمپ نے مسک کے قریبی آئزک مین کی ناسا کے سربراہ کیلئے نامزدگی واپس لی

Updated: June 01, 2025, 4:04 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے قریبی آئزک مین کو ’ناسا‘کا سربراہ بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کی دیر رات یہ اعلان کیا۔ ایلون مسک نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

IsaacMan and Donald Trump. Photo: INN.
آئزک مین اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایک اور شدید جھٹکا دیا ہے۔ انہوں نے مسک کے قریبی کو ’ناسا‘ (نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) کا سربراہ بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کی دیر رات اعلان کیا کہ وہ ’ناسا‘ کی قیادت کرنے کیلئے ایلون مسک کے معاون جیریڈ آئزک مَین کا نام واپس لے رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس فیصلے پر مسک نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئزک مَین کے سابقہ تعلقات کے گہرے جائزہ کے بعد اس فیصلہ پر پہنچے ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ نے اپنی بات تفصیل سے نہیں سمجھائی۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش اور دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے بھی اس سلسلے میں بھیجے گئے ای میل کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’سابقہ تعلقات کی گہرائی سے جائزہ کے بعد میں ’ناسا‘ کے سربراہ کیلئےجیریڈ آئزک مَین کا نام واپس لے رہا ہوں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: "ہم طلبہ چاہتے ہیں، پریشانی پیدا کرنے والے عناصر نہیں": ٹرمپ نے ہارورڈ کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ایک نئے امیدوار کا اعلان کروں گا جو مشن سے جڑا ہوگا اور خلا میں امریکہ کو آگے رکھے گا۔ ٹرمپ نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آئزک مَین کو خلائی ایجنسی کا اگلا انتظام کار منتخب کیا ہے۔ بتا دیں کہ آئزک مین مسک کے قریبی معاون رہے ہیں۔ سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹ کمیٹی نے اپریل کے آخر میں آئزک مَین کی نامزدگی کو منظوری دے دی تھی اور ان کے نام کی تصدیق کیلئے سینیٹ میں جلدی ووٹنگ ہونے کی امید تھی۔ مسک نے ہفتہ کو یہ خبر آنے کے بعد ٹرمپ کے فیصلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ اتنا اہل اور نیک دل انسان ملنا بہت مشکل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایم آئی ٹی نے ہند نژاد طالبہ کے فلسطین حامی تقریر کرنے پر گریجویشن تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کی

ذرائع کے مطابق اس وقت ڈونالڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی مسک نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینسی کی بھی ذمہ داری چھوڑ دی تھی۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے دوران کھل کر ڈونالڈ ٹرمپ کا ساتھ دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے انہیں اپنی حکومت میں شامل کرکے اہم ذمہ داری بھی سونپی تھی۔ حالانکہ کچھ ہی وقت میں حکومت کے اندر ہی ایلون مسک کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ وہیں مسک نے بھی ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف بڑھانے کے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK