• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی: ۷۰؍ سالہ شخص کا پہلا ولاگ وائرل، صارفین نے تعریف کی

Updated: January 22, 2026, 9:06 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے ۷۰؍ سالہ وِنود کمار شرما نے اپنا پہلا انسٹاگرام ولاگ جاری کیا جس نے ۷۲؍ گھنٹوں میں تقریباً ۲۹؍ سے ۳۰؍ ملین یعنی ۹ء۲؍ کروڑ سے زائد ویوز، ۲؍ ملین سے زائد لائکس اور ہزاروں دلچسپ تبصرے حاصل کر لیے، جس سے معمر شخص ایک سوشل میڈیا سینسیشن بن گئے ہیں۔

Vinod Kumar Sharma. Picture: INN
وِنود کمار شرما۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کے ۷۰؍ سالہ شہری وِنود کمار شرما نے سوشل میڈیا پر ایک طاقتور مثال قائم کی ہے۔ ان کا پہلا ولاگ انسٹاگرام پر وائرل ہو گیا اور ۷۲؍ گھنٹوں میں ۳۰؍ ملین تک ویوز حاصل کر لیے۔ یہ ویڈیو نہ صرف لائکس اور شیئرز کی تعداد میں بڑھا ہے بلکہ صارفین کے درمیان حمایت اور تعریف کی بڑی لہر بھی بن گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیے گئے اپنے ولاگ میں شرما نے خود کو سادہ، بے ساختہ انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’۷۰؍ سال کی عمر میں اپنا پہلا ولاگ بنا رہا ہوں۔ مجھے و لاگنگ کا تجربہ نہیں ہے، پھر بھی میں نے فیصلہ کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے وقت کو معنی خیز بنانے کے لیے یہ نیا قدم اٹھاؤں گا۔‘‘ شرما نے مزید کہا کہ وہ و لاگ بنانا نہیں جانتے مگر اس کے باوجود انہوں نے کوشش کی کہ وہ اس نئے تجربے کے ذریعے اپنے وقت کو مفید طور پر گزاریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ ان کا ولاگ پسند کریں گے، اور اگر انہیں مثبت ردعمل ملا تو وہ مستقبل میں بھی ایسے مواد بناتے رہیں گے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vinod Kumar Sharma (@instauncle_9)

یہ بھی پڑھئے:مصر کے صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ کے باعث سویز کینال کو۹؍ ارب ڈالر کا نقصان ہوا

ان کے اس ولاگ کو اب تک ۲؍ ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں، اور ہزاروں صارفین نے اپنے حوصلہ افزا تبصرے ویڈیو کے کیپشن میں کئے ہیں۔ سامعین نے ان کے ولاگ کو سچائی، لچک اور عمر کی محدودیت کو توڑنے کی مثال قرار دیا ہے، اور لوگوں نے بتایا کہ ان کی سادگی اور خلوص نے انہیں اپنے والدین اور دادا دادیاں یاد دلا دیے ہیں۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف کی اور ان کے ولاگ کو ’ہمت اور سیکھنے کا جذبہ’ کی علامت بھی قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا، ’’عمر صرف ایک عدد ہے، انکل!‘‘ جبکہ دوسرے نے لکھا، ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں انکل جی۔‘‘ ایک اور تبصرہ تھا، ’’سیکھنے کیلئے کوئی عمر رکاوٹ نہیں ہو سکتی، آپ نے یہ ثابت کر دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۵ء۱؍ملین ڈالر کی ’ونتارا‘ گھڑی لانچ: جیکب اینڈ کو نے اننت امبانی کو گھڑی کے اندر سمو دیا

سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں اضافہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بھی نظر آتا ہے، جو اب تیزی سے ۶۴؍ ہزار سے زائد سے تجاوز کر گئی ہے کیونکہ لوگ ان کے ولاگز، انداز اور جذباتی پیغام کا مسلسل انتظار کر رہے ہیں۔ مشہور شخصیات نے بھی وِنود کمار شرما کی اس کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر اور جے بھانوشالی سمیت متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کے ولاگ کی تعریف کی ہے۔ بھانوشالی نے ویڈیو کے تبصروں میں لکھا، ’’اگلے ولاگ کا انتظار ہے، بہت اچھا لگا آپکا پہلا ولاگ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK