• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی پولیس نے اعظم گڑھ میں ۱۹؍ سالہ نبیل کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا

Updated: September 13, 2026, 12:28 PM IST | Abdullah Arshad | Lucknow

وہاٹس ایپ گروپ بنا کر نوجوانوں کوورغلانےاور مشتبہ کتابیں بھیجنے کا الزام۔

Nabeel. Photo: INN
نبیل۔ تصویر:آئی این این

اتر پردیش اے ٹی ایس نےدہشت گردی اور القاعدہ کے نظریات کا حامل ہونے کا الزام عائد کرکے سنیچر کو اعظم گڑھ سے ۱۹؍ سالہ نوجوان محمد نبیل کو گرفتار کرلیا۔ اس پر وہاٹس ایپ گروپ بناکر نوجوانوں کو ورغلانے اور مشتبہ کتابیں بھیجنے کا الزام عائد کیاگیاہے۔  
اے ڈی جی امیتابھ یش نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع اعظم گڑھ کے دیدار گنج چتارا گاؤں میں مقیم محمد دانش کا بیٹا محمد نبیل دہشت گرد انہ نظریات سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر القاعدہ کی مقامی تنظیم ’اے کیو آئی ایس‘ (القاعدہ اِن انڈین سب کانٹینینٹ) کیلئے کام کر رہا تھا۔   ’لا غالب الا اللہ‘ نام سے بنائے گئے وہاٹس ایپ گروپ کو اس کا بڑا جرم قرار دیتے ہوئے امیتابھ یش نے الزام لگایا کہ اس گروپ کے ذریعہ وہ نوجوانوں کوشدت پسند ی سے وابستہ کتابیں وغیرہ بھیجتا تھا۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ گروپ پر وہ کوڈ ورڈ میں باتیں کرتا تھا۔   اے ٹی ایس نے محمد نبیل کے موبائل کی فورنسک جانچ اوراس میں  اہم جانکاریاں ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ 
اے ڈی جی امیتابھ یش کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران محمد نبیل نے پاکستان، ترکی اور بنگلہ دیش جاکر ہتھیار چلانے کی ٹریننگ اور رقم جمع کرنے کی تیاری کا اعتراف کرچکاہے تھا۔  اس کے علاوہ پولیس نے موبائل میں بم بنانے کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ اے ٹی ایس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نبیل القاعدہ سے منسلک انور الاولاقی سے متاثر ہے اور دیگر نوجوانوں  کو بھی ان نظریات سے جوڑنے کی کوشش کررہاتھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاٹس کے کچھ گروپس میں  جموں  کشمیر اور بیرون ملک میں   مقیم افراد بھی جڑے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف محمد نبیل کے اہل خانہ نے پولیس کے دعوؤں  کو سرے سے خارج کرتےہوئے اس کی گرفتاری کو پولیس کی کسی غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا ساتھ، امریکہ کو انتباہ، اسرائیل کو اشارہ

اس سے قبل یوپی اے ٹی ایس ۱۹؍ جون کو بلند شہر سے محمد عمر اور فیضان نامی ۲؍ نوجوانوں  کو گرفتار کرچکی ہے۔ ان پر پاکستانی شدت پسندوں   سے رابطہ میں  ہونے کا الزام عائد کیاگیاہے۔ 
مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے
اے ٹی ایس نبیل کو اعظم گڑھ سے لکھنؤ لےگئی ہے جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس بیچ  اے ڈی جی امیتابھ یش کے بیان سے نبیل سے جوڑ کر مزید گرفتاری ہونے کے اندیشے کو تقویت ملی ہے۔ انہوں   نے بتایا کہ نبیل کو جلد ہی ریمانڈ پر لے کر مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اور اس سے ملنے والے اِن پٹس پر گروپ میں شامل دیگر افراد کی بھی جانچ کرائی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK