Inquilab Logo

یوپی: مظفر نگر میں ہجومی تشدد کا ویڈیو وائرل، پولیس کا قانونی اقدام کا وعدہ

Updated: March 14, 2024, 5:50 PM IST | Lucknow

مظفر نگر (اترپردیش)کے رتن پوری کے پھولت گاؤں میں ندیم نامی ایک نوجوا ن کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے پیٹا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ندیم، افضل کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کو گمراہ کرنے اور افضل کے خاندان پر الزام عائد کرنے کیلئے اس نے اپنے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مظفر نگر (اترپردیش)کے رتن پوری کے پھولت گاؤں میں ہجومی تشدد کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ندیم نامی ایک نوجوان تشویشناک حالت میں پایا گیا، اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور چہرے اور جسم پر زخموں کے نشان تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ندیم کو بے ہوشی کی حالت میں دکھایا گیا ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اسے نامعلوم حملہ آوروں نے بے دردی سے پیٹا ہے۔ متاثرہ کا تعلق اتر پردیش کے مظفر نگر سے ہے۔ 
ندیم کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کو گھنٹوں تھانے میں بٹھائے رکھا جس سے پولیس کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے جواب میں مظفر نگر پولیس نے ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں ۴؍ مارچ کو پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے تصدیق کی کہ یہ معاملہ مسلم معاشرہ سے تعلق رکھتا ہے اور یقین دلایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اسی دن ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس واقعے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید یقین دلایا گیا ہے کہ رتن پوری پولیس اسٹیشن اس معاملے میں آگے کے قانونی اقدامات کر رہا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ندیم اور ۴؍ افرا دکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ ندیم، افضل کے گھر کے ٹیرس کے راستے داخل ہوکر اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ جب اسے پکڑا گیا تو وہ فرار ہوگیا اور ۴؍ دیگر افراد کے ساتھ انہیں زدوکوب کرنے کیلئے آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں ندیم نے پولیس کو گمراہ کرنے اور افضل کے خاندان پر الزام عائد کرنے کیلئے اپنے ہاتھ رسیوں سے باندھ لئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK