ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یو پی آئی ٹرانزیکشنز نے۲۰۲۵ء میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ایس بی آئی سب سے بڑے ریمیٹر بینک اورفون پے سب سے بڑے ایپ کے طور پر ابھرا۔
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 6:41 PM IST | Mumbai
ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یو پی آئی ٹرانزیکشنز نے۲۰۲۵ء میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ایس بی آئی سب سے بڑے ریمیٹر بینک اورفون پے سب سے بڑے ایپ کے طور پر ابھرا۔
ہندوستان نے پچھلے چند برسوں میں ڈجیٹل ادائیگی کے میدان میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ ایس بی آئی ریسرچ کی نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹر فیس (یو پی آئی) اب ہندوستانیوں کے درمیان لین دین کا سب سے اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ عام لوگ ہوں یا تاجر، تمام طرح کی ادائیگی، بڑی ہو یا چھوٹی، یو پی آئی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
لین دین کے ریکارڈ توڑ اعداد و شمار
رپورٹ کے مطابق۲۰۲۵ء میں ہی یو پی آئی لین دین کی اوسط یومیہ رقم جنوری میں۷۵۷۴۳؍ کروڑ سے بڑھ کر جولائی میں ۸۰۹۱۹؍ کروڑ اور اگست میں۹۰۴۴۶؍ کروڑ ہوگئی ہے۔ اسی طرح جنوری اور اگست کے درمیان اوسط یومیہ حجم۱۲۷؍ ملین بڑھ کر ۶۷۵؍ ملین ہو گیا۔
یہ بھی پڑھئیے:ہندوستان: سگریٹ اور تمباکو نوشی کرنے والوں کو جھٹکا
ایس بی آئی نمبروَن ریمیٹر، یس بینک سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا بینک
ایس بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی ملک کا سب سے بڑا رقم بھیجنے والا بینک بن گیا ہے، جس نے۲ء۵؍بلین لین دین کیا۔ یہ دوسرے سب سے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی سے۴ء۳؍گنا زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یس بینک سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا بینک رہا ہے، جس نے تقریباً ۸؍بلین کا لین دین کیاہے۔
فون پے، گوگل پے اور پے ٹی ایم کا غلبہ
یو پی آئی ایپس کے بارے میں بات کریں گے تو فون پےسب سے آگے ہے، اس کے بعدگوگل پے اور پے ٹی ایم ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لین دین کا اتنا بڑا حصہ صرف چند ایپس پر مرکوز ہونا مستقبل میں ہندوستان پر مبنی فن ٹیک اختراع کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ اس وجہ سے،’دیسی کاؤنٹر ایپ‘ اور اے آئی پر مبنی فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر ڈجیٹل ادائیگیوں میں سرفہرست ہے
این پی سی آئی کے نئے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر ڈجیٹل ادائیگیوں میں۸ء۹؍ فیصد حصہ کے ساتھ نمبر ایک ریاست ہے۔ اس کے بعد کرناٹک(۵ء۵؍ فیصد) اور اتر پردیش(۳ء۵؍فیصد) کا نمبر آتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یوپی شمالی ہندوستان کی واحد ریاست ہے جو ٹاپ۵؍ ریاستوں میں شامل ہے۔