Updated: September 23, 2026, 7:06 PM IST
| New York
مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے وابستہ ٹیکنالوجی کمیونٹی پریکسس نے یوروگوئے میں ایک نئے شہر نما منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، جس پر آئندہ چند برسوں کے دوران تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے پہلے رہائشی ۲۰۲۷ ءکے وسط تک یہاں منتقل ہونا شروع ہوسکتے ہیں۔
اے آئی کمپنی پریکسس۔ تصویر:آئی این این
مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے وابستہ ٹیکنالوجی کمیونٹی پریکسس نے یوروگوئے میں ایک نئے شہر نما منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، جس پر آئندہ چند برسوں کے دوران تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے پہلے رہائشی ۲۰۲۷ ءکے وسط تک یہاں منتقل ہونا شروع ہوسکتے ہیں۔ یہ منصوبہ یوروگوئے کے شہر کولونیا ڈیل ساکرامینٹو کے قریب تیار ہونے والے اسمارٹ سٹی کولونیا کا حصہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:کینسر کو شکست دینے والی وویک اوبرائے کی گود لی ہوئی بیٹی سہارا شاہ نے سائن کی پہلی فلم
پریکسس کے مطابق یوروگوئے کو منتخب کرنے سے پہلے دنیا کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمپنی کا مقصد ایسا رہائشی اور ٹیکنالوجی مرکز قائم کرنا ہے جہاں اے آئی ، کاروبار، تحقیق، سرمایہ کاری، فنون اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد ایک ہی کمیونٹی میں رہ سکیں۔ پریکسس خود کو ایک عالمی ڈجیٹل کمیونٹی کے طور پر پیش کرتی ہے جس کے تقریباً ۱۵۰۰۰۰؍ اراکین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پریکسس کمیونٹی کے تقریباً ۲۷۰۰؍اراکین پہلے ہی اس نئی شہری کمیونٹی میں منتقل ہونے کے لیے اپنی دلچسپی اور عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔ منصوبے کے تحت پریکسس کو کولونیا کے تقریباً۳۵۰۰۰۰؍ مربع میٹر رقبے پر ترقی کا موقع ملے گا، جو پورے منصوبے کے مجموعی رقبے کا ۲۰ فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔
البتہ ایک ارب ڈالر کی پوری سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں کہ رقم ایک ہی مرحلے میں خرچ کی جائے گی۔ دستیاب معلومات کے مطابق زمین کی خرید اور تعمیراتی سرگرمیاں مرحلہ وار آگے بڑھیں گی، جبکہ بہت سے رہائشی یونٹس ابھی تعمیر ہونا باقی ہیں۔ پہلی فروخت ۲۰۲۷ کی پہلی ششماہی میں شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پریکسس کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو ڈرائیڈن براؤن کا تصور صرف ایک روایتی رہائشی منصوبہ بنانے تک محدود نہیں ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق پریکسس ایک ایسے مستقبل کی تیاری کرنا چاہتی ہے جس میں مصنوعی ذہانت معاشی اور سماجی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرے۔ اس کے تصور میں اے آئی کو کمیونٹی کی ترجیحات سمجھنے، مشترکہ اہداف کو مربوط کرنے اور اجتماعی فیصلوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم انسانی نگرانی اور آئینی اصولوں کو برقرار رکھنے کی بات بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری، کانسہ کا تمغہ ملا
پریکسس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایسے ماحول کی تشکیل ہے جہاں اے آئی سے پیدا ہونے والی نئی دولت اور ٹیکنالوجی کو ثقافت، فنون، موسیقی، فلم، تخلیقی سرگرمیوں اور کمیونٹی زندگی میں استعمال کیا جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے اپنے پہلے منصوبے کو رہائشی مکانات، ریزورٹس، ہوٹلوں اور مشترکہ سماجی و ثقافتی مقامات کے امتزاج کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
پریکسسکی اپنی معلومات کے مطابق کولونیا میں تعمیراتی کام پہلے ہی جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں نئے رہائشیوں میں سے کچھ افراد موجودہ عمارتوں میں رہائش اختیار کریں گے، جبکہ ان کے گردپریکسس کا نیا محلہ بتدریج تیار کیا جائے گا۔ اس طرح پورا منصوبہ ایک ہی وقت میں مکمل ہونے کے بجائے مرحلہ وار شکل اختیار کرے گا۔پریکسس کا یہ منصوبہ یوروگوئے کے کولونیا اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ساتھ شراکت داری میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔کولونیا کو کولونیا ڈیل ساکرامنٹو کے قریب ایک جدید شہری منصوبے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔پریکسس کے لیے اس مقام کا انتخاب تقریباً دو سال کی بین الاقوامی تلاش کے بعد کیا گیا۔