امریکی محکمہ خزانہ نے ملک کے۲۵۰؍ ویں یوم آزادی۲۰۲۶ء کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے کا خاکہ جاری کیا ہے ، جس کے بعد ملک میں قانونی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 04, 2025, 10:04 PM IST | Washington
امریکی محکمہ خزانہ نے ملک کے۲۵۰؍ ویں یوم آزادی۲۰۲۶ء کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے کا خاکہ جاری کیا ہے ، جس کے بعد ملک میں قانونی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ملک کے۲۵۰؍ ویں یوم آزادی۲۰۲۶ء کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے کا خاکہ جاری کیا ہے ۔ سکے کے ایک رخ پر ٹرمپ کا پروفائل ہے، جس کے اوپر ’’لبرٹی ‘‘ اور نیچے’’ ان گاڈ وی ٹرسٹ‘‘ (خدا پر ہمارا بھروسہ ہے) کے الفاظ ہیں، ساتھ ہی سن۱۷۷۶ء اور۲۰۲۶ء درج ہے ۔ دوسرے رخ پر وہ مشہور تصویر ہے جس میں انہوں نے گذشتہ سال ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی مٹھی بلند کر رکھی تھی، اس کے ساتھ’’ فائٹ فائٹ فائٹ‘‘ (لڑو، لڑو، لڑو) کے الفاظ ہیں۔
محکمے خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف ایک ابتدائی خاکہ ہے، حتمی ڈیزائن کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ جس کے بعد اس سکے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق کسی زندہ صدر یا سابق صدر کی تصویر سکے پر نہیں ہو سکتی ۔۲۰۲۰ء کے ایک قانون میں سکے کے پچھلے رخ پر کسی زندہ شخص کے سر اور کندھوں کے پورٹریٹ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔محکمے خزانہ کا موقف ہے کہ سامنے والا رخ پروفائل ہے، جبکہ پچھلا رخ ایک مکمل منظر دکھاتا ہے، اس لیے ممکنہ طور پر یہ پابندیوں سے بالاتر ہو سکتا ہے ۔دریں اثناء وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ’’اگرچہ انہیں یقین نہیں کہ صدر ٹرمپ نے یہ خاکہ دیکھا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اسے پسند کریں گے۔‘‘