Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: جنگ کے سبب سپلائی متاثر، پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم کردی گئی

Updated: April 15, 2026, 4:04 PM IST | Houston

امریکہ کے شہر بالٹیمور میں سپلائی کی کمی کے باعث پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی مقدار عارضی طور پر کم کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے تنازع اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث کیا گیا ہے، تاہم، پانی بدستور محفوظ رہے گا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی کی کمی کی وجہ سے اپنے پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم کر رہا ہے۔ بالٹیمور سٹی ڈپارٹمنٹ آف پبلک ورکس (DPW) نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے سے فلٹریشن پلانٹس میں فلورائیڈ کی سطح تقریباً ۷؍۰؍ملی گرام فی لیٹر سے کم کر کے۴ء۰؍ ملی گرام کر دی جائے گی۔ ڈی پی ڈبلیو حکام کے مطابق فلورائیڈ کی کمی ’ملکی سطح پر سپلائی چین میں وسیع رکاوٹوں ‘ کا حصہ ہے، جو جزوی طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع، گھریلو پیداوار میں کمی، اور اہم بین الاقوامی سپلائرز (جن میں اسرائیل میں قائم ایک بڑا سپلائر بھی شامل ہے) کی محدود پیداوار کی وجہ سے ہے۔ محکمے نے یہ بھی وضاحت کی کہ فلورائیڈ کی کوئی لازمی کم از کم حد مقرر نہیں ہے اور زور دیا کہ ’’پینے کا پانی محفوظ رہے گا اور تمام وفاقی اور ریاستی معیار پر پورا اترے گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکی حکام کا ایرانیوں کے ساتھ دوسری ملاقات پر غور: سی این این کا دعویٰ

ڈی پی ڈبلیو کے ڈائریکٹر میتھیو گاربارک نے بیان میں کہا: ’’یہ فیصلہ صرف دستیابی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہم محفوظ اور معیاری پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ‘‘حکام نے مزید کہا کہ فلورائیڈ کی سطح میں کمی کی وجہ ’’ہائیڈروفلوروسیلیسک ایسڈ‘‘ کی دستیابی میں کمی ہے، جو پانی میں فلورائیڈ شامل کرنے کیلئے عام طور پر استعمال ہونے والا مرکب ہے، اور یہ مسئلہ قومی سطح پر سپلائی چین کے چیلنجز سے جڑا ہوا ہے۔ محکمے کے مطابق اگرچہ وفاقی اور ریاستی قوانین کے تحت پانی میں فلورائیڈ شامل کرنا لازمی نہیں، تاہم اسے دانتوں کی خرابی سے بچاؤ اور دانت مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم عوامی صحتی اقدام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران، ڈی پی ڈبلیو حکام نے مشورہ دیا ہے کہ بچے اور وہ افراد جنہیں دانتوں کے مسائل کا زیادہ خطرہ ہو، وہ متبادل ذرائع سے فلورائیڈ حاصل کرنے کیلئے اپنے ڈینٹسٹ یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK