معاشی ، تجارتی ، اور اداراتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور، ایران جنگ میں ثالثی کے تعلق سے پاکستان کی تعریف۔
EPAPER
Updated: July 29, 2026, 10:11 AM IST | Islamabad
معاشی ، تجارتی ، اور اداراتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور، ایران جنگ میں ثالثی کے تعلق سے پاکستان کی تعریف۔
امریکی کانگریس کے اراکین کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے جس نے پاکستانی فوج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ کانگریس اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ امریکہ و ایران کے درمیان اسلام آباد معاہدے کے بعد پاکستان کے ساتھ امریکہ کے معاشی، تجارتی اور اداراتی تعلقات کو اور مضبوط کیا جانا چاہئے۔
صدر ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے امریکہ و ایران کی جنگ رکوانےمیںبھی اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی ثالثی پر مبنی کوششوں کے نتیجے میں ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دونوں ملکوں نے دستخط کئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ۲۸؍ فروری سے جنگ جاری تھی۔ تاہم ۴۰؍ دن کی جنگ کے بعد اس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی وجہ سے طویل وقفہ ہوا۔ لیکن اب جولائی کے دوسرے عشرے میں ایک بار پھر امریکہ ایران جنگ کا ایک دور شروع ہوگیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کیلئے امن کوششوں کے ساتھ ساتھ دفاعی و معاشی تعاون و تعلقات میں بھی غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین جس میں ایوان زیریں کے ریان کیتھک اور مائیکل جیمس نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرس راولپنڈی میں ہوئی جہاں دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے علاوہ علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔ دفاعی معاملات کے علاوہ معاشی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: اسپین اور فرانس میں شدید گرمی کا نیا انتباہ جاری، جنگلات کی آگ بے قابو
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں معاشی اعتبار سے غیر معمولی مادہ موجود ہے۔ انہوں نے علاقائی سلامتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے ملکوں کی ترقی و معاشی پیداوار کے استحکام میں کلیدی کردار رہا ہے۔ تجارتی پھیلاؤ مواصلاتی رابطوں کا مرہونِ منت ہے۔