ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو لبنان پر مزید حملوں سے روک رہا ہے،ساتھ ہی کہا کہ نئی جنگ بندی عمل میں آنے جاری ہے۔
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 7:05 PM IST | Washington
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو لبنان پر مزید حملوں سے روک رہا ہے،ساتھ ہی کہا کہ نئی جنگ بندی عمل میں آنے جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکہ اسرائیل کو لبنان پر مزید حملے کرنے سے فعال طور پر روک رہا ہے، جبکہ ایک نئی جنگ بندی عمل میں آرہی ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’اسرائیل اب مزید لبنان پر بمباری نہیں کرے گا۔ انہیں ایسا کرنے سے امریکہ نے روک دیا ہے۔ بس ہو چکا!!۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی کا ایران سے جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ،لبنان کے ساتھ کام کرتا رہے گا، اور (حزب اللہ کی) صورت حال سے مناسب طریقے سے نمٹے گا۔ٹرمپ لبنانی حزب اللہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جس کے خاتمے کی امریکہ اور اسرائیل طویل عرصے سے کوشش کر رہے ہیں۔
بعد ازاں ٹرمپ نے جمعرات کو لبنان میں۱۰؍ روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو تل ابیب اور بیروت کے مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹائم میگزین نے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ۱۰۰؍ بااثر شخصیات میں شامل کیا
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے۴۵؍ دنوں میں ۲۱۹۶؍سے زائد افراد شہید اور۷۱۸۵؍ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اسرائیل نے اکتوبر ۲۰۲۳ء میں لبنان پر جنگ شروع کی تھی، اور نومبر۲۰۲۴ء میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اسرائیل نے روزانہ اس کی خلاف ورزی جاری رکھی، یہاں تک کہ۲؍ مارچ کو اپنی کارروائیوں کو بڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھئے: اگر امریکہ نے ناکہ بندی جاری رکھی تو ایران ہرمز کو بند کر دے گا: باقر قالیباف
یہ بھی یاد رہے کہ کچھ پر دہائیوں سے، اور کچھ پر اس سال زمینی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے بعد اسرائیل جنوبی لبنان میں کئی علاقوں پر قابض ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایران سے معاہدے سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو لبنان پر اسرائیلی حملے روکنے سے مشروط کردیا تھا، ٹرمپ چونکہ ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہوں نے اسرائیل کو فوری طور پر لبنان پر حملوں سے روکا، تاکہ ایران جنگ بندی معاہدے میں پیش رفت ہوسکے۔