امریکہ نے روسی تیل پر خریداری پر لگائی پابندی میں دی گئی مہلت کی توسیع کردی، جس کے بعد ممالک روسی تیل خرید سکتے ہیں ۔
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 8:02 PM IST | Washington
امریکہ نے روسی تیل پر خریداری پر لگائی پابندی میں دی گئی مہلت کی توسیع کردی، جس کے بعد ممالک روسی تیل خرید سکتے ہیں ۔
امریکہ نے روسی تیل پر خریداری پر لگائی پابندی میں دی گئی مہلت کی توسیع کردی، جس کے بعد ممالک روسی تیل خرید سکتے ہیں ۔دوسری جانب اسرائیل-لبنان کی جنگ بندی کے درمیان، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کو لبنان پر بمباری کرنے سے ’’ممنوع ‘‘کر دیا ہے۔جبکہ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پوسٹ سے چند منٹ پہلے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو خطاب اپ لوڈ کیا جس میں اعلان کیا کہ اسرائیل کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔بعد ازاں لبنانی فوج نے جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی کئی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا، جبکہ ہزاروں بے گھر خاندان جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کی طرف واپس جانے لگے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے نیٹو کو کاغذی شیر قرار دیا جو وقت پڑنے پر ساتھ نہیں آیا
دوسری جانب جہاز ٹریکنگ سروس میرین ٹریفک کے مطابق ایک کروز شپ جمعہ کو ہرمز کے آبنائے سے کامیابی سے گزرا، جو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلا مسافر بردار جہاز ہے، حالانکہ جمعہ کو کچھ جہازوں کو آبنائے عبور کرنے کی ناکام کوشش کے بعد واپس لوٹتے دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم امریکہ لایا جائے گا، اور دعویٰ کیا کہ امریکہ اور تہران اس یورینیم کو واپس لانے کے لیے مل کر کام کریں گے، لیکن’’۲۰؍ بلین ڈالرکیش فار یورینیم ڈیل‘‘ کی رپورٹس سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’دشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے‘‘
دریں اثناءٹرمپ انتظامیہ نے ایک رعایت جاری کی، جس سے ممالک کو تقریباً ایک ماہ کے لیے سمندر میں روسی تیل اور پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دی گئی، تاکہ عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔دوسری جانب ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے بارے میں کچھ مثبت خبریں آئی ہیں لیکن تفصیل نہیں بتائی۔ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکہ دوبارہ بمباری شروع کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ دو ہفتوں کی امریکہ-ایران جنگ بندی معاہدہ بدھ کو ختم ہو رہا ہے اور دونوں ممالک جنگ بندی کو توسیع دینے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ مزید برآںٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک سیریز پوسٹس میں یہ بھی کہا کہ اگلے ماہ چین میں ان کی شی جن پنگ سے خاص ملاقات ہوگی اور ممکنہ طور پر تاریخی، اس ملاقات سے بہت کچھ حاصل ہوگا!