• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: کملاہیرس کو ڈونالڈ ٹرمپ پر ۳؍ ریاستوں میں واضح برتری

Updated: August 12, 2024, 10:12 AM IST | Washington

نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے پول میں رائے دہندگان نے کملا ہیرس کے حق میں اپنی رائے دی اور ٹرمپ پر ان کے مقابلے میں کم اعتماد کا اظہار کیا۔

Kamala Harris is addressing a rally in Las Vegas. Photo: PTI.
کملا ہیرس لاس ویگاس میں ریلی سے خطاب کررہی ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

خبرایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے سروے کے نئے نتائج کے مطابق کملا ہیرس کو ڈونالڈ ٹرمپ پر ۳؍ اہم ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی ہے اور سابق صدر کو گزشتہ ایک برس سے حاصل برتری ختم ہوگئی ہے۔ نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے پول میں رائے دہندگان نے کملا ہیرس کے حق میں اپنی رائے دی اور ٹرمپ پر ان کے مقابلے میں کم اعتماد کا اظہار کیا۔ مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں پول کے نتائج کے مطابق ۵۰؍ فیصد رائے دہندگان نے کملا ہیرس کے حق میں رائے دی اور ٹرمپ کو ۴۶؍ فیصد کی حمایت حاصل رہی۔ 
امریکی الیکٹورل کالج کے تحت ووٹنگ نظام میں تینوں گنجان آبادوالی ریاستوں کو کسی بھی پارٹی کی جیت کیلئے بنیادی حیثیت دی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ریاستوں کے نئے نتائج گزشتہ ایک برس کے دوران سامنے آنے والے نتائج کے برعکس ہیں کیونکہ اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ کامقابلہ ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن سے برابر ہوتا تھا یا معمولی برتری حاصل ہوتی تھی۔ تاہم گزشتہ ماہ بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملاہیرس کی توثیق کے نتیجے میں ووٹنگ کا نتیجہ مختلف نظر آرہا ہے۔ 
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب۵؍نومبر کو ہوگا اور اس سے ۳؍ ماہ قبل ہونے والے پولز میں پوچھے گئے سوالات میں ٹرمپ کو معیشت اور امیگریشن جیسے کلیدی شعبوں میں عوامی حمایت حاصل ہے۔ تاہم کملا ہیرس کو ۲۴؍نکات پر برتری حاصل ہے جس میں اسقاط حمل کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK