• Mon, 10 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کو ۵؍ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی برآمد روک دی

Updated: November 09, 2025, 10:12 PM IST | Washington

امریکہ نے یوکرین اور شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے اتحادی ممالک کو تقریباً ۵؍ ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے دی۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ نے یوکرین اور شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے اتحادی ممالک کو تقریباً ۵؍ ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے دی۔ اس دوران امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن اتوار کو اپنے ۴۰؍ویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔
عہدیدار کے مطابق شٹ ڈاؤن کے باعث ہمارے اتحادیوں، شراکت داروں اور امریکی دفاعی صنعت کو بیرون ملک اپنی اہم صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں نقصان پہنچ رہا ہے۔ ڈنمارک، کروشیا اور پولینڈ جیسے یورپی اتحادی ممالک کو ایمرام میزائل، ایجِس جنگی نظام اور ہائمارس جیسے اہم ہتھیاروں کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت جن سودوں کو روکا گیا ہے ان میں وائٹ ہاؤس سے براہِ راست برسلز کو ہتھیاروں کی فروخت اور امریکی نجی دفاعی کمپنیوں کو برآمدی لائسنس جاری کرنے کے معاملات شامل ہیں۔ اسلحہ برآمدات پر قابو پانے والے قانون کے تحت عام طور پر ان فروخت کی منظوری کانگریس کی معمول کی جانچ کے بعد دی جاتی ہے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ حالیہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے سبب یہ عمل بری طرح متاثر ہوا ہے کیونکہ وزارتِ خارجہ کے وہ ملازمین جو کانگریسی کمیٹیوں کو معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے، انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ مسئلہ اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا جب سیاسی تعطل کے دوران وزارتِ خارجہ کے سیاسی و دفاعی امور کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد اپنے معمول کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ایک چوتھائی سے بھی کم رہ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:اب ڈجیٹل ادائیگیاں صرف ایک مس کال کے ذریعے کی جا سکتی ہیں

چین نے امریکہ کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی ہٹا دی
چین نے امریکہ کو نایاب معدنیات کی برآمد پرعائد پابندی ہٹا دی، یہ معطلی آج سے مؤثر ہوگی اور ایک سال تک برقرار رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی تنازعات کے تناظر میں نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔  یہ اقدام  چین کے وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے تحت نایاب معدنیات سمیت دیگر اہم معدنیات کی برآمد کے لیے عام اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔  رپورٹ کے مطابق یہ پابندیوں میں جزوی نرمی ہے، جو امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا نتیجہ ہے، لیکن تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔ پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز سے متعلق دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر عائد پابندی کو معطل کر دیا، چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی آج سے مؤثر ہوگی اور ایک سال تک برقرار رہے گی۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جاری اقتصادی کشیدگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی منڈی نایاب دھاتوں اور بیٹریوں کے مواد پر انحصار کے باعث غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK