Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی کے خلاف امریکہ کی ’’دشمنی‘‘ تشویشناک ہے، یو این ماہرین نے مذمت کی

Updated: August 23, 2025, 8:04 PM IST | Hague

آئی سی سی کے خلاف امریکہ کی `مسلسل خطرناک معاندانہ کارروائی کی اقوام متحدہ کے ماہرین نے مذمت کی،نئی پابندیوں کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام استثنیٰ سے نمٹنے کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔

ICC building. Photo: INN
آئی سی سی کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

آئی سی سی کے خلاف امریکہ کی `مسلسل خطرناک معاندانہ کارروائی کی  اقوام متحدہ کے ماہرین نے مذمت کی،نئی پابندیوں کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام استثنیٰ سے نمٹنے کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں اور دنیا بھر کے متاثرین کے لیے ایک ضرب ہیں۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے جمعے کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو ’[تشویشناک‘‘ قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا کہ یہ عدالت کی آزادی پر براہ راست حملہ ہیں اور مظالم کے مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ماہرین نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بین الاقوامی برادری کے قائم کردہ ایک آزاد عدالت کے قانونی اور پرامن اقدامات کے خلاف کسی ملک کی اس طرح کی مسلسل معاندانہ کارروائی کو دیکھنا خطرے کی گھنٹی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل پرتنقید: امریکہ کی آئی سی سی کے چار ججوں اور پراسیکیوٹر پر نئی پابندیاں

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کردہ تازہ پابندیاں دو آئی سی سی ججوں اور دو ڈپٹی پراسیکیوٹروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اس سے قبل اسی طرح کے اقدامات جون میں چار ججوں اور اس سال کے اوائل میں عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کے خلاف بھی کیے گئے تھے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ ’’آئی سی سی کے ججوں اور پراسیکیوٹروں پر پابندیاں استثنیٰ سے نمٹنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں اور دنیا کو بتاتی ہیں کہ ظلم و ستم کے سامنے انصاف نہیں بلکہ طاقت کی حکمران ہے۔‘‘انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کو واپس لے اور یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ آئی سی سی کے اہلکاروں کو غیر قانونی انتقامی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اپنےمخصوص قانونی اختیارات کا استعمال کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK