Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل: تیل کی قیمتوں میں ۲؍ فیصد سے زائد اضافہ

Updated: April 27, 2026, 6:15 PM IST | New Delhi

امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ۲؍ فیصد سے زائد بڑھ کر۹۹ء۱۰۶؍ ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

Crude Oil.Photo:INN
خام تیل۔ تصویر:آئی این این

 امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت اتوار کے روز۲؍ فیصد سے زائد بڑھ کر۹۹ء۱۰۶؍ ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔الجزیرہ کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونا تھا تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی کسی براہِ راست بات چیت سے پہلے ہی اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔ 
یو این نے آبنائے ہرمز بندش سے انسانی تباہی کے خطرے سے خبردار کردیا ایرانی وزیرِ خارجہ اب روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ سفارتی بحران کا حل تلاش کیا جا سکے۔ اس سے قبل وہ مختصر دورے پر عمان بھی گئے تھے۔  دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں پر اس صورتِ حال کا زیادہ اثر نہیں پڑا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ 
الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے صرف ۱۹؍ جہاز گزرے جبکہ عام حالات میں یہ تعداد تقریباً ۱۲۹؍ جہاز روزانہ ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز وہ سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کو سپر اوور میں ہرا کر کے کے آر نے دوسری کامیابی حاصل کی


  آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
 ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔ ایران نے نئی شرائط میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر ۲؍ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’مائیکل ‘‘میں نظر آنے والا مائیکل جیکسن کا پالتو چمپینزی ببلز اس وقت کہاں ہے؟


رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ پیشکش پاکستانی ثالث کے ذریعے کی ہے۔ ایکسیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پانے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی دباؤ باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیئم کی افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK